مطالبات کے حوالے س خبریں درست نہیں، خالد مقبول صدیقی


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ملاقات میں حکومت سازی کے حوالے سے بات چیت کی تردید کردی
خالد مقبول صدیقی نے مسلم لیگ (ن) کی قیادے ساتھ ہوئی ملاقات کے بعد بتایا کہ لیگی قیادت سے ملاقات خاصی بار آور ثابت ہوئی ہے تاہم اس میں حکومت سازی کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی بلکہ معاشی سیاسی معاملات زیر غور آئے۔
رائے ونڈ میں مسلم لیگ کے قائد محمد نواز شریف اور پارٹی کے صدر محمد شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ایک بیان میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اس وقت ملک کی بات کرنا زیادہ اہم ہے۔ ریاست اور جمہوریت کو بچانے کی ضرورت ہے اور اِسی کو ترجیح دی جانی چاہیے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم نے مسلم لیگ ن کی قیادت سے حکومت سازی پر کوئی بات نہیں کی۔ گِلے شِکوے کرنے کی اطلاع بھی درست نہیں۔ ملک کے حوالے سے خطرات اور اندیشے ہیں جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہے۔
انتخابات میں چیلنجنگ صورتحال پیدا کردی ہے، سیاسی مفادات کو دور رکھ کر ملک کو بچانے کی ضرورت ہے، معاملہ اقتدار کا نہیں عوام کا ہے استحکام کا ہے۔
دوسری جانب مریم اورنگزیب نے دعوی کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ سیاسی تعاون پر اتفاق ہو گیا ہے۔ ملک اور قوم کے مفاد میں ملک کر چلیں گے۔ مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم میں بنیادی ننکات طے پا گئے ہیں۔

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 19 hours ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- a day ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 20 hours ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 3 days ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 30 minutes ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 3 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 3 days ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 37 minutes ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 19 hours ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- a day ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- a day ago






