انوار الحق کاکڑ خود پیش ہوکر بتائیں کیوں نہ ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے، جسٹس محسن اکرم کیانی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کیس میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو 19 فروری بروز پیر کو طلب کرلیا جبکہ عدالت نے التواء کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نگراں وزیراعظم خود پیش ہوکر بتائیں کیوں نہ ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں لا پتا افراد کی عدم بازیابی کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن نے بتایا کہ 12 میں سے ایک اور طالب علم بازیاب ہوگیا یے۔
اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ اٹارنی جنرل آج دستیاب نہیں سماعت ملتوی کی جائے، جس پر عدالت نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کردی۔دوران سماعت ایڈوکیٹ جنرل نے مؤقف اپنایا کہ ہمیں اس کیس میں مزید وقت درکار ہے جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ یہ تو میری مہربانی ہے کہ میں دونوں ڈی جیز کو نہیں بلا رہا۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ جبری گمشدگیوں کی سزا سزائے موت ہونی چاہیئے اور ملوث لوگوں کو دو چار سزائے موت ملنی چاہیئے۔ نگراں وزیراعظم پیر کو 10 بجے خود پیش ہوں، انوار الحق کاکڑ خود پیش ہوکر بتائیں کیوں نہ ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی عدم بازیابی کیس میں پیر کو 10 بجے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 19 فروری تک ملتوی کر دی۔
وزیر اعظم کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی
- 4 گھنٹے قبل
لوئر کرم کے بعد اب اپرکرم میں بھی بنکرز گرانے کا عمل شروع کر دیا گیا
- 4 گھنٹے قبل
یوم یکجہتی کشمیر پرآرمی چیف جنرل عاصم منیر کا مظفر آبادکا دورہ
- 14 منٹ قبل
کشمیری عوام کی حقیقی امنگوں کو دبا کر دیرپا امن حاصل نہیں کیا جا سکتا، وزیر اعظم
- 6 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں میٹرک او انٹر کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے
- 4 گھنٹے قبل
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم تین ملکی کرکٹ سیریز میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئی
- 5 گھنٹے قبل
جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں پنجاب بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل
فلسطینی کسی بھی صورت اپنی سرزمین سے بے دخلی قبول نہیں کریں گے، حماس
- 4 گھنٹے قبل
پاکستان اور چین کا انٹیلیجنس شئیرنگ کو مزید بہتر کرنے پر اتفاق
- 5 گھنٹے قبل
اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کی ٹرمپ کے غزہ پر قبضے پر کڑی تنقید
- 3 گھنٹے قبل
لاہور : پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ریسٹورنٹس کے گرد گھیرا تنگ کر دیا
- 2 گھنٹے قبل
محسن نقوی سے چینی ہم منصب کی ملاقات ، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 2 گھنٹے قبل