- Home
- News
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا پاکستانی حکام سے رابطہ
انتونیو گوتریس نے انتخابات کے بعد درپیش مسائل کے قانونی حل پر روز دیا
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے پاکستان حکام سے رابطہ کیا ہے۔
انتونیو گوتریس نے انتخابات کے بعد درپیش مسائل کے قانونی حل پر زور دیتے ہوئے کہا پاکستان کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، کسی بھی ایسی کارروائی سے گریز کیا جائے جو کسی کشیدگی کا باعث بنے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے پاکستانی حکام سے صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور انتخابات کے بعد مسائل طے شدہ قانونی طریقہ کار کےذریعےحل کرنےپرزوردیا۔
انتونیوگوتریس نے پاکستانی حکام اور سیاسی رہنماؤں سے انتخابات کے بعد ہونے والے مسائل کے حل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کسی بھی ایسی کارروائی سے گریز کیا جائے جو کشیدگی کا باعث ہو۔ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، مسائل اور تنازعات کے قانونی طریقے کار سے حل کیا جائے۔
ترجمان یواین سیکریٹری جنرل سٹیفن ڈوجارک نے پاکستانی حکام اور سیاسی رہنماؤں سے اپیل کی پُرسکون ماحول کو برقرار رکھیں، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے لیے پاکستانی عوام کے مفاد کامکمل احترام کیاجائے۔
سٹیفن ڈوجارک کا کہنا تھا کہ ہر قسم کے تشدد کو مسترد کریں، اس سے اجتناب کریں، اور کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کریں جو کشیدگی کو بڑھا سکیں۔
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 4 گھنٹے قبل
مداراس رجسٹریشن بل: حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے
- 3 گھنٹے قبل
سال کا سب سے مختصر دن اور طویل رات کوکونسی ہے؟
- 3 گھنٹے قبل
9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ
- 3 گھنٹے قبل
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اثرات، گوگل نے ایک دفعہ پھر ہزاروں ملازمیں کو نوکری سے نکال دیا
- ایک گھنٹہ قبل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول کیا ہو گا؟
- 4 گھنٹے قبل