دنیا

چین کا رفح میں اسرائیلی کارروائیاں بند کرنے کا مطالبہ

بے گناہ شہریوں کے جانی نقصان سے بچنے اور رفح میں مزید تباہ کن انسانی تباہی کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے، چینی وزارت خارجہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 ماہ قبل پر فروری 13 2024، 3:17 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
چین کا رفح میں اسرائیلی کارروائیاں بند کرنے کا مطالبہ

چین نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر رفح میں فوجی آپریشن بند کرے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان جاری بیان میں کہا کہ چین نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی فوجی کارروائیاں فوری طور پر بند کرے، بے گناہ شہریوں کے جانی نقصان سے بچنے اور رفح میں مزید تباہ کن انسانی تباہی کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ چین رفح میں ہونے والی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ہم شہریوں اور بین الاقوامی قانون کے خلاف کارروائیوں کی مخالفت اور مذمت کرتے ہیں۔ ہم اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جلد از جلد فوجی آپریشن بند کرے، بے گناہ شہریوں کے جانی نقصان سے بچنے اور رفح میں مزید تباہ کن انسانی تباہی کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے۔

اس سے قبل برطانیہ نے بھی کہاکہ ہم کو رفح کی صورتحال پر بہت تشویش میں ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اسرائیل کو اس بمباری کو روکے اور مزید کسی بھی کارروائی کے کرنے سے پہلے بہت سنجیدگی سے سوچنا چاہیے ۔