ترکیہ میں تاحال موسم کی خراب صورت حال کے برقرار رہنے کا امکان ہے اور شہریوں کو حفاظتی اقدامات کے لیے خبردار کیا گیا ہے


ترکیہ کا دوسرا بڑا سیاحتی شہر انطالیہ پانی میں ڈوب گیا ہے، ترکیہ میں موسم کی خراب صورت حال نے تباہی مچا دی ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کا دوسرے بڑے سیاحتی شہر انطالیہ میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے جب کہ شہر کے مرکز میں شام کے وقت شروع ہونے والی موسلادھار بارش نے رات بھر شدت اختیار کرلی۔
ملک کے سیاحتی دارالحکومت کے کیپیز ضلع میں غازی بلیوارڈ پر سب وے کے سیلابی انڈر پاس میں پھنسی ہوئی کار میں ایک شخص کی بے جان لاش بھی ملی ہے۔
شدید بارش کے باعث سڑکوں اور انڈر پاسز پر پانی جمع ہونے سے آمدورفت درہم برہم ہوگئی، انطالیہ کے چھ اضلاع میں تعلیمی سرگرمیاں بھی ایک دن کے لیے روک دی گئیں ہیں جب کہ رہائش گاہوں اور گاڑیوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔
ترکیہ میں تاحال موسم کی خراب صورت حال کے برقرار رہنے کا امکان ہے اور شہریوں کو حفاظتی اقدامات کے لیے خبردار کیا گیا ہے جب کہ فوری طور پر متعدد اقدامات بھی اٹھائے گئے ہیں۔

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل




