29 فروری تک کسی بھی دن قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جا سکتا ہے، نگران وزیر اطلاعات
انتخابات کے حوالے سے شکایات کے ازالہ کے لئے قانونی فورمز موجود ہیں، قانون کا عمل جاری رہنا چاہئے، مرتضیٰ سولنگی


نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ قانونی طور پر جب مناسب اور ضروری ہوگا قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے گا، آئین کے آرٹیکل 91 کے تحت صدر مملکت الیکشن کے بعد 21 روز کے اندر قومی اسمبلی کا اجلاس بلا سکتے ہیں، 29 فروری تک کسی بھی دن قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جا سکتا ہے۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ انتخابات کے حوالے سے شکایات کے ازالہ کے لئے قانونی فورمز موجود ہیں، قانون کا عمل جاری رہنا چاہئے، اگر کسی سے زیادتی ہوئی ہے تو اسے انصاف ملنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کسی امیدوار کو کوئی شکایت ہے تو اسے قانونی فورمز سے ہی رجوع کرنا چاہئے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بلوچستان حکومت ملکی قوانین کے تحت مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ لوگوں کی مشکلات دور ہوں گی۔ ایک اور سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت اطلاعات کے علاوہ وزارت پارلیمانی امور کی ذمہ داری بھی مجھ پر ہے، قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے لئے سمری پر میرے دستخط ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ قانونی طور پر جب مناسب اور ضروری ہوگا اجلاس طلب کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کے بعد 14 دن کے اندر حتمی انتخابی نتائج جاری کرنا ہوتے ہیں، آئین کے تحت قومی اسمبلی کا کوئی بھی رکن وزیراعظم، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب لڑ سکتا ہے۔

صدر مملکت نے جسٹس امین الدین خان کی بطور چیف جسٹس آئینی عدالت تقرری کی منظوری دے دی
- 15 گھنٹے قبل

جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 2 گھنٹے قبل

سونے کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گیا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 30 منٹ قبل

برطانوی نشریاتی ادارے نے ٹرمپ کی تقریر کی غلط ایڈیٹنگ پر معافی مانگ لی
- 4 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات،دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو
- 3 گھنٹے قبل

سینیٹ میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور
- 4 گھنٹے قبل

شاہ چارلس نے دولت مشترکہ ممالک کو متحد کرنے میں کردار ادا کیا،شہباز شریف
- 14 گھنٹے قبل

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے آج فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا
- 4 گھنٹے قبل

کترینہ کیف سے ملاقات کیسے ہوئی تھی؟ وکی کوشل نے پہلی ملاقات کا احوال بتا دیا
- 13 گھنٹے قبل

اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی دہشتگرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار
- 33 منٹ قبل

مسٹر بیسٹ کا سعودی دارالحکومت ریاض میں ’بیسٹ لینڈ‘ پارک کا شاندار افتتاح
- ایک گھنٹہ قبل

سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی کی وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت
- 2 گھنٹے قبل







