Advertisement

متحدہ عرب امارات میں پہلے مندر، مودی نے افتتاح کردیا

مندر کا سنگ بنیاد 2019 میں رکھا گیا تھا، 27 ایکڑ زمین شیخ محمد بن زائد نے تحفتاً دی تھی

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر فروری 15 2024، 11:48 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
متحدہ عرب امارات میں پہلے مندر، مودی نے افتتاح کردیا

ابوظہبی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے متحدہ عرب امارات میں 95 ملین ڈالرز کی مالیت سے بنائے گئے پہلے مندر کا افتتاح کردیا جس کے لیے 27 ایکڑ زمین شیخ محمد بن زائد نے تحفتاً دی تھی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ابوظہبی میں بھارتی وزیراعظم نے اماراتی وزیرِ رواداری اور ہزاروں ہندوؤں کی موجودگی میں متحدہ عرب امارات کے پہلے مندر کا افتتاح کیا۔

اس مندر کے افتتاح کے ساتھ ہی وزیراعظم نریندر مودی کا متحدہ عرب امارات کا دو روزہ دورہ اختتام پذیر ہوگیا۔ جس میں دونوں ممالک کے درمیان کئی بڑے تجارتی معاہدے بھی طے پائے۔

Advertisement
Advertisement