قذافی اسٹیڈیم میں 900 سے زائد وارڈنز تعینات کیے جائیں گے
لاہور: لاہور پولیس نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 9) کے لاہور میں ہونے والے میچز کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے پلان جاری کرتے ہوئے اس حوالے سے شائقین کرکٹ کو آگاہ کر دیا ہے۔
پی ایس ایل 9 کرکٹ ٹورنامنٹ میں صرف دو دن رہ گئے ہیں، شائقین کرکٹ میچ اور اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی اننگز دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔
اس سلسلے میں لاہور ٹریفک پولیس نے عوام کی سہولت اور شائقین کرکٹ کی آگاہی کے لیے ٹریفک پلان بھی جاری کر دیا ہے۔
چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور عمارہ اطہر نے بتایا کہ 4 سپرنٹنڈنٹس آف پولیس (ایس پیز)، 12 ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پیز) اور 90 انسپکٹرز ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
عمارہ اطہر نے بتایا کہ قذافی اسٹیڈیم میں 900 سے زائد وارڈنز تعینات کیے جائیں گے۔ جبکہ غیر قانونی پارکنگ کے خاتمے کے لیے ٹیموں کے روٹس اور متبادل راستے، 20 فورک لفٹ، پانچ بریک ڈاؤن بھی تعینات کیے جائیں گے۔
شائقین کرکٹ کی سہولت اور اسٹیڈیم تک آسان رسائی کے لیے تین پارکنگ اسٹینڈز مختص کیے جائیں گے۔ سٹی ٹریفک پولیس شائقین کرکٹ کا روایتی انداز میں استقبال کرے گی۔ مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ، مین بلیوارڈ روڈ اور گلبرگ ٹریفک کے لیے کھلے رہیں گے۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا مزید کہنا تھا کہ میچ کے دوران زیادہ تر سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند نہیں کیا جائے گا جب کہ ٹیم کی نقل و حرکت کے دوران کچھ سڑکیں کچھ دیر کے لیے بند رہیں گی۔ شائقین کرکٹ کی سہولت اور اسٹیڈیم تک آسان رسائی کے لیے تین پارکنگ اسٹینڈز بھی مختص کیے گئے ہیں۔
آئی سی سی کاپاکستان میں ہونیوالی تین ملکی ون ڈے سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل
صدر آصف علی زرداری کی میجر حمزہ شہید کے آ بائی گاؤں آ مد ،اہل خانہ سے تعزیت
- 8 گھنٹے قبل
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا عہدے سے مستعفی
- 13 گھنٹے قبل
سعودی عرب کی نئی ایئرلائن فلائی ادیل کا پاکستان کے لئے فلائٹ آپریشن کا آغاز
- 13 گھنٹے قبل
افواج ان دوست نما دشمنوں کوشکست سے دوچارکرے گی ، آ رمی چیف
- 8 گھنٹے قبل
انسانی اسمگلرز کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کریں گے ، وزیر داخلہ
- 12 گھنٹے قبل
امریکا میں ہر 34 سیکنڈ میں کوئی نہ کوئی دل کی بیماری سے مر جاتا ہے، رپورٹ جاری
- 6 گھنٹے قبل
نیب کی جانب سے ملک ریاض سمیت33ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر
- 8 گھنٹے قبل
بحریہ کے نئے جنگی بحری جہاز پی این ایس یمامہ کا پاکستان کا دورہ
- 10 گھنٹے قبل
پیراگون سلوشنز نے تقریباً 90 صارفین کو ہیک کرنے کی کوشش کی
- 6 گھنٹے قبل
سونے کی قیمت میں مسلسل اضا فہ
- 11 گھنٹے قبل
ملتان باؤزر دھماکے کے مزید 3 زخمی دم توڑ گئے، ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی
- 8 گھنٹے قبل