نیدرلینڈز کے سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کی ڈاکٹروں کی معاونت سے اکٹھے خود کشی
وزیر اعظم دریس وان آخت اور ان کی اہلیہ کی عمریں 93 سال تھیں


اسلام آباد: نیدرلینڈز کے سابق وزیراعظم دریس وان آخت اور ان کی اہلیہ نے ڈاکٹروں کی معاونت سے اکٹھے خود کشی کر لی، نیدرلینڈز میں 2002 سے لاعلاج امراض میں مبتلا افراد کو خودکشی میں معاونت فراہم کرنے کی اجازت ہے۔
بی بی سی کے مطابق نیدرلینڈز کی تنظیم دی رائٹس فورم نے اپنے بانی اور سابق وزیر اعظم موت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ڈراس وان اگٹ نے اپنی اہلیہ یوجین کے ہمراہ 5 فروری کو ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر ’’یوتھنیزیا‘‘ کے ذریعے موت کو گلے لگایا لیاہے۔ یوتھنیزیا ایسی موت کو کہا جاتا ہے جس میں لاعلاج مرض یا انتہائی تکلیف میں مبتلا شخص کی درخواست پر ڈاکٹر کسی مریض کی جان بغیر کوئی تکلیف دیے ممکن بناتا ہے۔
نیدرلینڈز میں 2002 سے ’یوتھنیزیا‘ اور خودکشی میں معاونت کی اجازت قانونی طور پر ہونے کے باعث کئی جوڑوں نے یوتھنیزیا کے ذریعے ایک ساتھ مرنے کی اپنی خواہش کو پورا کیا ہے۔ اس عمل کے دوران ڈاکٹر عموماً دوا کی ایک مہلک خوراک کے ذریعے موت کو یقینی بناتے ہیں۔
نیدرلینڈ کے سابق وزیر اعظم دریس وان آخت اور ان کی اہلیہ کی عمریں 93 سال تھیں۔ دونوں نے صحت کی مسلسل بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث موت کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ڈراس وان اگٹ ایک بااثر سیاست دان تھے جن کی طویل خدمات رہی ہیں۔

ایف آئی اے کی کارروائی ،لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار
- 3 گھنٹے قبل

بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کی ضمانت منظور
- 2 گھنٹے قبل

جعفر ایکسپریس آپریشن مکمل،21 افراد شہید، تمام دہشتگرد ہلاک
- 9 منٹ قبل

پنجاب اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ اورگداگری ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور
- 2 گھنٹے قبل
وزیر اعلی پنجاب نے بس سروس کے کرایوں میں اضافے کو مسترد کر دیا
- 4 منٹ قبل

پاکستانی کھلاڑی وحید نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ سرو کرنے کا ریکارڈ توڑ ڈالا
- ایک گھنٹہ قبل

عدالت کی جانب سے مرکز انصاف ہاؤس کو 24 مارچ تک خالی کرانے سے روک دیا گیا
- 3 گھنٹے قبل
وزیر منصوبی بندی کا ’’اڑان پاکستان‘‘اور نوجوانوں کے کردار پر خطاب
- 3 گھنٹے قبل

جو ریاست کو توڑنے کی بات کرے گا، بندوق اٹھائے گا ریاست اس کا قلع قمع کرے گی،سرفراز بگٹی
- 2 گھنٹے قبل
چیئرمین فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی : چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا بڑا اقدام
- 6 منٹ قبل

جعفر ایکسپریس حملہ : آپریشن مکمل ، 190 یرغمالی بازیاب، موقع پر موجود تمام دہشتگرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل
الحمر ا آرٹس کونسل لاہور میں ہونے والا پنجابی کلچر میلہ ملتوی
- 2 گھنٹے قبل