Advertisement
پاکستان

8 فروری کے انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 19 فروری کو سماعت کرے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Feb 16th 2024, 12:06 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
8 فروری کے انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: 8 فروری 2024 کے انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 19 فروری کو سماعت کرے گا، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بنچ کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ درخواست 4 روز قبل علی خان نامی شہری کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھی جس میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فریق بنایا گیا تھا۔

دھاندلی کی شکایات پاکستان تحریک انصاف، اے این پی، جے یو آئی، جماعت اسلامی، نیشنل پارٹی اور دیگر جماعتوں کی جانب سے سامنے آئی ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ 8 فروری کو ہونیوالے انتخابات کالعدم قرار دیئے جائیں اور انتخابات کے نتیجے میں حکومت بننے کے عمل کو روکا جائے۔

Advertisement
Advertisement