پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ کا جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ سے ٹیلی فونک رابطہ


پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی میں سیاسی رابطے بحال ہو گئے۔
تحریک انصاف کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ کا لیاقت بلوچ سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اشتراک عمل پر سراج الحق کا موقف اصولی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اشتراک عمل صرف خیبرپختونخوا کی سطح پر نہیں، وفاقی سطح پر بھی کیا جانا چاہیے۔ آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد جماعت اسلامی کی قیادت سے رابطہ کروں گا۔
نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں مذاکرات کا راستہ ہمیشہ کھلا رہتا ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم کا آج جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف سے رابطہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسد قیصر کی سربراہی میں پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم جماعت اسلامی کی قیادت سے ملنا چاہتی ہے۔ ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق ملاقات کا وقت اور جگہ قیادت سے مشاورت کے بعد بتائیں گے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے والی تمام جماعتوں سے رابطہ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- a day ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- a day ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 21 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 21 hours ago





