عدم اعتماد کے بعد سب سے زیادہ فائدہ فضل الرحمان کو ملا، رہنما پیپلز پارٹی


پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سیاست میں چلے ہوئے کارتوس ہیں، مولانا وہ وقت بھول گئے جب بانی چیئرمین پی ٹی آئی انکی تضحیک کرتے تھے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان سیاست میں آ نہیں رہے بلکہ جا رہے ہیں۔ عدم اعتماد کے بعد سب سے زیادہ فائدہ فضل الرحمان کو ملا،انہیں وزارتیں اور گورنر کے پی کے کا عہدہ ملا، فضل الرحمان کہہ دیتے اور عدم اعتماد میں ساتھ نہ دیتے بتائیں ہمیں کس کے کہنے پر پی ڈی ایم سے نکالا گیا؟
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سارے مزے لوٹنے کے بعد اب یاد آیا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی۔ مولانا زمین اور میدان گرم کرنے کی بات کرتے ہیں لیکن میدان تو اب ٹھنڈا ہو گیا ہے۔کل اسلام آباد میں بڑی تبدیلی دیکھنے کوملی، جے یو آئی اور پی ٹی آئی کا ملاپ ہواجوبڑی سیاسی تبدیلی ہے۔ جے یوآئی اور پی ٹی آئی کاسیاسی اتحاد اچھی بات ہے، المیہ یہ ہےپی پی یا ن لیگ ایسا کرتی تو ٹی وی پرماضی کےبیانات چلتے ہیں۔
پی پی رہنما نے کہا کہ فضل الرحمان اپنے حلقےسے ہارے ہیں اور بقول ان کے اُن کا مینیڈیٹ چوری کیا گیا ہے۔ کل مولانا نے جنرل فیض حمید اور باقی لوگوں کی بات کی لیکن عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے وقت فیض حمید پشاورمیں سرکاری عہدے پر تھے، ان کا کوئی تعلق نہیں تھا۔

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- ایک دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 21 گھنٹے قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 21 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل





