یاسین ملک کو لگائے گئے پیس میکر کی میعاد ختم ہونے کے بعد ناکارہ ہو چکے ہیں
اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و ترقی نسواں مشعال حسین ملک نے اپنے شوہراور جے کے ایل ایف کے چیئرمین محمد یاسین ملک کے ساتھ بھارتی حکام کے غیر انسانی رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یاسین ملک کی جان کو شدید خطرہ ہے۔
انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں سے اپیل ہے کہ وہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کی عوام کے مقبول ترین آزادی پسند سیاسی رہنما کی قیمتی جان بچانے کےلئے مداخلت کریں۔
جمعہ کو جاری ایک بیان میں مشعال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک نے عدالتی احکامات کے باوجود مناسب علاج کے لیے ہسپتال لے جانے میں تاخیری حربوں اور حکام کے غیر انسانی رویے کے خلاف احتجاجاً ادویات لینا بند کر دی ہیں جس کے باعث کی صحت اس وقت تشویشناک حد تک بگڑ چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو لگائے گئے پیس میکر کی میعاد ختم ہونے کے بعد ناکارہ ہو چکے ہیں جس سے ان کی جان کو انتہائی خطرہ ہے ، یاسین ملک دل کی تکلیف کے علاوہ گردوں کے عارضے میں بھی مبتلا ہیں جبکہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق یاسین ملک کے جسمانی وزن میں بھی کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے جو کہ تشویش کا باعث ہے۔
مراکش کشتی حادثہ : میں ملنے والی 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل کرلیا گیا
- 2 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت کا بیرون ملک جانے والوں اور لیپ ٹاپ کے خواہش مندوں کو قرضہ دینے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل
اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی سینیارٹی کا معاملہ دوبارہ زیر غور
- 6 منٹ قبل
بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا پوری طاقت سے جواب دیں گے، آرمی چیف سید عاصم منیر
- 4 گھنٹے قبل
سال 2024 میں سب سے زیادہ کونسا فون فروخت ہوا؟
- 3 گھنٹے قبل
رمضان المبارک کے پیش نظر خیبر پختونخوا میں میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی
- 2 گھنٹے قبل
کراچی : امریکی قونصلیٹ جنرل اور میڈیا فاؤنڈیشن کے تعاون سے صحافیوں کیلئے تین روزہ ورکشاپ کا انعقاد
- 2 گھنٹے قبل
5 فروری کشمیرڈے، ملک بھر میں عام تعطیل کااعلان
- چند سیکنڈ قبل
پی ٹی آ ئی رہنما نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل
- 3 گھنٹے قبل
قانون کے غلط استعمال پر کالعدم قرار نہیں دیا جا سکتا ، آئینی بینچ
- 4 گھنٹے قبل
پاکستان ریلویز نے کرا یوں میں اضافہ کر دیا
- 2 گھنٹے قبل
فلسطینی نواجوان کا حملہ : 2 اسرائیلی فوجی جہنم واصل اور 8 زخمی
- 3 گھنٹے قبل