Advertisement
پاکستان

پی ٹی آئی کارکن طیبہ راجہ جیل سے رہا

طیبہ راجہ کو جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Feb 17th 2024, 12:59 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ٹی آئی کارکن طیبہ راجہ جیل سے رہا

پی ٹی آئی کارکن طیبہ راجہ کو جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر خدیجہ صدیقی اور ایڈووکیٹ مراد خان مروت عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست ضمانت میں مؤقف اختیار کیا گیا تھاکہ طیبہ راجہ ایف آئی آر میں نامزد نہیں تھیں، ایک ٹویٹ کی بنا پر طیبہ راجہ کو کیس میں نامزد کر دیا گیا، عدالت طیبہ راجہ کو درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے۔

بعدازاں عدالت نے طیبہ راجہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیدیا، جس کے بعد طیبہ راجہ کوکوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔

Advertisement