الیکشن نے ثابت کر دیا کہ کوئی بھی جماعت وفاق کی سطح پر نہیں، پیرصدرالدین راشدی
عوامی مینڈیٹ واپس ملنےتک احتجاج رہےگا، صدر جے ڈی اے
جی ڈی اے کے صدر پیرصدرالدین راشدی(پیرپگارا)کاکہنا ہے کہ دھرناد ھاندلی کیخلاف ہے،عوامی مینڈیٹ واپس ملنےتک احتجاج رہےگا، الیکشن کے دوران میں کہیں مہم چلانے ہیں گیا۔ الیکشن نے ثابت کر دیا کہ کوئی بھی جماعت وفاق کی سطح پر نہیں اور کوئی بھی قومی لیڈر نہیں رہا، سب صوبائی سطح پر ہیں۔ یہ حکومت 8 سے 10 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی۔
انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف جی ڈی اے کاجامشوروٹول پلازہ پردھرنے کے دوران جی ڈی اے کے صدر پیر صدرالدین راشدی کا خطاب میں کہنا تھا کہ ڈھائی ماہ پہلے ہی الیکشن کا نتیجہ بک چکا تھا اور ادائیگی بھی ہو چکی تھی۔سپریم کورٹ کے حکم پرانتخابات ہوئے تھے اب سپریم کورٹ دھاندلی پرازخودنوٹس لے۔ملک میں الیکشن کی جگہ سلیکشن ہوئی۔ووٹوں کی جگہ نوٹس پڑے۔25کروڑ لوگوں کی آواز کو سسنا پڑے گا۔تحریک انصاف اور جی ڈ ی اے کے نوجوان اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔
پیر صدرالدین راشدی کاکہنا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی سے عالمی سطح پرپاکستان کی بدنامی ہوئی اس الیکشن کو کون مانے گا۔جہاں انصاف نہیں ہوگا وہاں حالات امن وامان کی صورتحال خراب ہوگی۔پی ڈی ایم کی حکومت 10ماہ بھی نہیں چل سکے گی ۔تحریک انصاف نے انٹراپارٹی الیکشن ایسے ہی کرائے جیسے ن لیگ ،پیپلزپارٹی،فنکشنل لیگ نے کرائے تھے ۔
جی ڈی اے کے صدر پیرصدرالدین راشدی(پیرپگارا) کاکہنا تھا کہ جنرل ایکشن میں خرید فروخت کے وقت الیکشن کمیشن کہاں تھا؟ عمران خان سے پہلے بھی سابق حکمرانوں نے توشہ خانہ سے گاڑیاں لیں کیا وہ چورنہیں؟ عمران خان کو چور بنادیاگیا۔اگر بانی پی ٹی آئی چور ہے تو ہم سب چور ہیں۔
پیرپگاراکاکہنا تھا کہ انتخابات کے دوران دوستوں نے جلسے کاکہا میں نے منفع کردیا۔جلسہ مفت نہیں ہوتا 8سے10کروڑ خرچ ہوتا ہے ۔الیکشن کا رزلٹ تو پہلے ہی فروخت ہو چکا تھا ۔اب احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے۔
جی ڈی اے کے رہنما صفدر عباسی کاکہنا تھا کہ اگلا دھرنا 20فروری کو مورو میں ہوگا ۔آج دھرنے کے باعث حیدر آباد کراچی بلاک ہے،سندھ پنجاب کا بارڈر،کوٹری جامشورو, حیدرآباد, کموں شہید, کوٹ سبزل بند ہے ۔ہم پرامن احتجاج کررہے ہیں۔سندھ اسمبلی نہیں چلنے دیں گے۔پورے کراچی کا گھیراؤ ہوگا ۔
کپل شرما، راج پال یادو سمیت چار بالی وڈ اداکاروں کو دھمکی آمیز ای میلز موصول
- 2 گھنٹے قبل
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شاہد آفریدی اور یونس خان کے نام سے انکلوژر منسوب کرنے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل
میٹا کا میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ میں ایک بڑی تبدیلی کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل
قومی اسمبلی میں پیکا ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور ،اپوزیشن کا واک آؤٹ ،صحافیوں کا شدید احتجاج
- 2 گھنٹے قبل
ڈیفالٹ کا خواب دیکھنے والے ملک دشمن ٹولے کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، شہباز شریف
- ایک گھنٹہ قبل
ہائی پاور سیلیکشن بورڈ تعیناتیاں،بلاول بھٹو اور خواجہ آصف ممبر منتخب
- 3 گھنٹے قبل
جنگ ختم کرے ورنہ دھمکیوں کے لیے تیار رہیں،ٹرمپ کی پیوٹن کوبڑی دھمکی
- 4 گھنٹے قبل
9 مئی توڑ پھوڑ کیس: عدم پیشی پرعمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری
- 4 گھنٹے قبل
جرمنی میں چاقو حملےسے 2 افراد ہلاک، 2 زخمی
- 2 گھنٹے قبل
لاہور: موٹرسائیکل چلانے اور پیچھے بیٹھنے والے دونوں کے لیے ہیلمٹ لازمی قرار
- 3 گھنٹے قبل
کمبائنڈ ٹاسک فورس-151 کی کمان گیارہویں مرتبہ پاک بحریہ کے حوالے
- ایک گھنٹہ قبل