کارروائی کا مقصد انتخابات سے قبل کانگرس کو ایک طرف رکھنا ہے، اجے ماکن
نئی دہلی: بھارت کی مرکزی اپوزیشن پارٹی کانگریس نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات کے متوقع اعلان سے چند ہفتے قبل محکمہ انکم ٹیکس نے پارٹی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کانگریس پارٹی کے ترجمان اجے ماکن نے گزشتہ روز نیہ دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےنے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ بھارت کی مرکزی اپوزیشن پارٹی کے اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں اجے ماکن نےکہا کہ بھارت کے محکمہ انکم ٹیکس نے پارٹی کے مالی سال19۔ 2018 کے انکم ٹیکس گوشواروں کی تحقیقات کے بعد پارٹی کے چار اکاؤنٹس منجمند کر دیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ٹیکس نے تحقیقات کے سلسلے میں دو اعشاریہ ایک ارب روپے کی ادائیگی کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کارروائی کا مقصد انتخابات سے قبل کانگرس کو ایک طرف رکھنا ہے۔
ناقدین اور سیاسی حقوق کے اداروں نے وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ اپنے سیاسی دشمنوں کو نشانہ بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو استعمال کیا جا رہا ہے۔کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی، جن کے خاندان کا دہائیوں تک انڈین سیاست پر غلبہ رہا، کو مودی کی پارٹی کے ایک رکن کی شکایت کے بعد گزشتہ سال ہتک عزت کے کیس میں سزا سنائی گئی تھی۔
ہتک عزت کیس میں دو سال قید کی سزا کی وجہ سے ان کو پارلیمان نے نااہل قرار دیا تھا تاہم گزشتہ برس اگست میں سپریم کورٹ نے سزا معطل کر دی تھی جس کے بعد ان کی رکنیت بحال ہوئی۔
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز پھر بڑا اضافہ
- 6 گھنٹے قبل
عدالت دیکھناچاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا، آئینی بینچ
- 9 گھنٹے قبل
حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کردیے
- 8 گھنٹے قبل
پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ
- 7 گھنٹے قبل
غزہ جنگ بندی معاہدے ، حوثی باغیوں کا بھی اسرائیل کیخلاف کارروائیاں بند کرنے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 22 خوارج ہلاک جبکہ 18 زخمی
- 5 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا
- 4 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان
- 4 گھنٹے قبل
حکومت نے 7دن کے اندر مذاکرات کا تحریری جواب دینا ہے، عمر ایوب
- 5 گھنٹے قبل
اسٹیبشلمنٹ سے براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق
- 7 گھنٹے قبل
گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل
- 7 گھنٹے قبل
اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جواب دینے کیلئے کمیٹی تشکیل
- 5 گھنٹے قبل