انتخابات کے 10روز بعد بھی دھاندلی کا منظم اور مربوط سلسلہ جاری ، عمران خان
فارم 45 کے مطابق انتخابی نتائج فوری طور پر جاری کئے جائیں، بانی چیئرمین پی ٹی آئی


پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابات کےانعقاد کے 10روز بعد بھی دھاندلی کا ایک نہایت منظم اور مربوط سلسلہ جاری ہے
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے اکاؤنٹ سے جاری ایک ویڈیو پر عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابات کےانعقاد کے 10روز بعد بھی دھاندلی کا ایک نہایت منظم اور مربوط سلسلہ جاری ہے۔
انتخابات کےانعقاد کے 10روز بعد بھی دھاندلی کا ایک نہایت منظم اور مربوط سلسلہ جاری ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 19, 2024
صحافیوں کی بیان کردہ روداد/تفصیلات پر مشتمل اس ویڈیو میں واضح طور پر مُنکشف ہے کہ ریکارڈ سے چھیڑ چھاڑ کیلئے لاہور میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے احسان نامی ایک رہنما کےملکیّتی چھاپہ خانے(پرنٹنگ… pic.twitter.com/8TYuwoZVRD
انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ صحافیوں کی بیان کردہ روداد اور تفصیلات پر مشتمل اس ویڈیو میں واضح طور پر مُنکشف ہے کہ ریکارڈ سے چھیڑ چھاڑ کیلئے لاہور میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے احسان نامی ایک رہنما کےملکیّتی پرنٹنگ پریس میں ان حلقوں کے جعلی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل جاری ہے جن میں نواز شریف اور ان کے خاندان کے افراد شکست سے دوچار ہوئے۔ ہم پورے زور سےایک مرتبہ پھر اپنا مطالبہ دہراتےہیں کہ فارم 45 کے مطابق انتخابی نتائج فوری طور پر جاری کئے جائیں۔
ویڈیو میں موجود شخص کا کہنا ہے کہ وہ لکشمی چوک پر پرنٹنگ پریس میں موجود ہیں جس میں 8 فروری کو (مانسہرہ این اے 15) جس الیکشن میں نواز شریف ہار گئے ہیں اس کے بیلٹ پیپرز چھاپے جا رہے ہیں۔

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 days ago
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 days ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 days ago
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 days ago
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 hours ago

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 13 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 days ago
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 13 hours ago
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 13 hours ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 days ago



