شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی

.jpg&w=3840&q=75)
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وکلاء اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی اجازت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل شیر افضل مروت نے عدالت میں درخواست دائر کی جس میں سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا کہ عدالتی احکامات کے باوجود وکلاء اور پارٹی رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جا رہا، وکلاء کو دستاویزات تو دور کی بات، ایک صفحہ تک اڈیالہ جیل کے اندر نہیں لے کر جانے دیا جاتا، بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقات کے دوران پرائیویسی بھی فراہم نہیں کی جاتی۔
درخواست گزار کے مطابق اڈیالہ جیل انتظامیہ کی جانب سے وکلاء کے دستاویزات کو قبضے میں لے لیا جاتا ہے اور 24 گھنٹے بعد بھی واپس نہیں کئے جاتے،۔ بانی پی ٹی آئی شہریار آفریدی، شاندانہ گلزار خان، اسد قیصر اور فیض الرحمن سے سیاسی مشاورت کے لیے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت اڈیالہ جیل انتظامیہ کو بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی اکیلے میں ملاقات کا حق فراہم کرنے کے احکامات جاری کرے، عدالت بانی پی ٹی آئی کی وکلاء اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی اجازت دینے کے احکامات بھی جاری کرے۔

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 21 hours ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- a day ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 21 hours ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- a day ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago



