ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامہ ہیں
اسرائیل کی غزہ میں بمباری جاری، مزید 70 افراد جاں بحق ہو گئے
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات، الزوایدہ اور دیر البلح پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 70 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ بمباری کے نتیجے میں دیگر درجنوں افراد زخمی ہوئے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔
شمالی غزہ کی پٹی کے علاقوں پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 5 جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں نکال لی گئیں، جب کہ اسرائیلی بمباری میں الشجاعیہ، الزیتون، تل الھویٰ کے محلوں کو نشانہ بنایا گیا۔غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس پر مسلسل اسرائیلی بمباری کے بعد 16 ہلاک شدگان کی لاشیں ہسپتال پہنچائی گئیں۔
قبل ازیں فلسطینی صدر محمود عباس نے اتوار کے روز کہا تھا کہ اسرائیلی حکومت غزہ کی پٹی، خاص طور پر رفح پر اپنی جنگ جاری رکھنے پر اصرار کررہی ہے۔ فلسطینی قیادت کی ملاقات کے دوران محمود عباس نےکہا کہ نیتن یاہو کی حکومت اور قابض فوج اب بھی غزہ کی پٹی کے مختلف شہروں بالخصوص رفح شہر پر اپنی جارحانہ جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتی ہے جس کا مقصد رفح سے لاکھوں فلسطینیوں کو بے گھر کرنا اور ان کی جبری بے دخلی کی راہ ہموار کرنا ہے۔
محمود عباس نے وضاحت کی کہ فلسطینی قیادت نے اجلاس میں غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے فریم ورک کے اندر قومی اتحاد کو مضبوط بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔ فلسطینی عوام کی واحد آئینی نمائندہ اور کوئی نہیں۔
حکومت نے 7دن کے اندر مذاکرات کا تحریری جواب دینا ہے، عمر ایوب
- 8 hours ago
عدالت دیکھناچاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا، آئینی بینچ
- 12 hours ago
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 22 خوارج ہلاک جبکہ 18 زخمی
- 8 hours ago
اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جواب دینے کیلئے کمیٹی تشکیل
- 8 hours ago
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان
- 7 hours ago
پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ
- 10 hours ago
حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کردیے
- 10 hours ago
گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل
- 9 hours ago
غزہ جنگ بندی معاہدے ، حوثی باغیوں کا بھی اسرائیل کیخلاف کارروائیاں بند کرنے کا اعلان
- 6 hours ago
اسٹیبشلمنٹ سے براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق
- 10 hours ago
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا
- 7 hours ago
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز پھر بڑا اضافہ
- 9 hours ago