اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے نوٹیفکیشن کے معطلی کے احکامات جاری کئے

.jpg&w=3840&q=75)
اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چودھری کی حلقہ این اے 47 سے کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے نوٹیفکیشن کے معطلی کے احکامات جاری کئے ۔الیکشن کمیشن کے وکیل نے استدعا کی کہ نوٹیفکیشن کی معطلی کل تک روکی جائے جس پر عدالت نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ آپکو نوٹیفکیشن کے معطلی سے کیا مسئلہ ہے؟ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ ہم الیکشن کمیشن کے پروسیڈنگ کو معطل نہیں کررہے۔
درخواست میں ڈی آر او، آر او، الیکشن کمیشن اور طارق فضل چوہدری کو فریق بنایا گیا تھا اور استدعا کی گئی کہ 11 فروری کا نوٹیفکیشن اور فارم 47 کی کارروائی غیر قانونی قرار دیکر کالعدم قرار دی جائے، الیکشن کمیشن کو حکم دیں کہ فارم 45 کے تناظر میں امیدواروں کی موجودگی میں گنتی کروائیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے اسلام آباد سے آزاد امیدوار شعیب شاہین نے الیکشن کمیشن کا طارق فضل چودھری کو کامیاب قرار دیئے جانے کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 8 hours ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 4 hours ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- a day ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 hours ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 8 hours ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 7 hours ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 5 hours ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- a day ago



