نجی شعبے کے تعاون سے ہی تعلیمی میدان میں کامیابی کا حصول ممکن ہے
ملتان: گورنر پنجاب و چانسلر انجینئر بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی کامیابی قومی اثاثہ ہے اس لئے نوجوان عصر حاضر میں ترقی اور کامیابی کے لئے جدید علوم اور فنون سے آگاہی حاصل کریں۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی یونیورسٹی میں منعقدہ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانووکیشن میں سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے شرکت کی۔
گورنرپنجاب نے کہاکہ عصر حاضر میں ترقی اور کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ جدید علوم اور فنون سے آگاہی حاصل کی جائے۔ نجی شعبے کے تعاون سے ہی تعلیمی میدان میں کامیابی کا حصول ممکن ہے۔انجینئر بلیغ الرحمن نے کہاکہ آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبوں میں مہارت وقت کا تقاضہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ترقی کے سفر میں محنت اور تسلسل کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے۔
ایمانداری اور اعلی اخلاق عملی زندگی میں کامیابی کا سبب ہے۔ گورنر پنجاب نے کہاکہ آج کا طالب علم کل کا رہنما ہے لہذا اسے لیڈر والی خصوصیات کا حامل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر جھوٹ اور گمراہ کن اطلاعات پر ردعمل دینے کی بجائے تحقیق کے عمل کو یقینی بنائیں۔ تخریب کاری اور پرتشدد احتجاج ملک اور قوم کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے۔
عدالت دیکھناچاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا، آئینی بینچ
- 16 گھنٹے قبل
غزہ جنگ بندی معاہدے ، حوثی باغیوں کا بھی اسرائیل کیخلاف کارروائیاں بند کرنے کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل
اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جواب دینے کیلئے کمیٹی تشکیل
- 12 گھنٹے قبل
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز پھر بڑا اضافہ
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان
- 11 گھنٹے قبل
اسٹیبشلمنٹ سے براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق
- 14 گھنٹے قبل
گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل
- 14 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا
- 11 گھنٹے قبل
حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کردیے
- 15 گھنٹے قبل
پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ
- 15 گھنٹے قبل
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 22 خوارج ہلاک جبکہ 18 زخمی
- 13 گھنٹے قبل
حکومت نے 7دن کے اندر مذاکرات کا تحریری جواب دینا ہے، عمر ایوب
- 12 گھنٹے قبل