آئین اور قانون میں انتخابات کالعدم قرار دینے کی کوئی گنجائش نہیں، شیر افضل مروت
سپریم کورٹ کے فل کورٹ کو درخواست سننی چاہیے، رہنما پی ٹی آئی
رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ آئین اور قانون میں انتخابات کالعدم قرار دینے کی کوئی گنجائش نہیں، سپریم کورٹ کے فل بینچ کو درخواست سننی چاہیے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ذہنی مریض کمشنر نہیں بلکہ ن لیگ والے ہیں، یہ لوگ پاگل پن کی انتہا کو چھو رہے ہیں۔نواز شریف اور مریم نواز اپنی تشستیں ہار چکے ہیں۔ کمشنر راولپنڈی نے ٹھیک کہا کہ اس نے پاکستان کی پیٹھ میں خنجر گھونپا ہے۔
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ مطالبہ ہے سپریم کورٹ کا فل کورٹ بینچ انتخابات سے متعلق درخواست سنے، پاکستان کی آئینی و جمہوری تاریخ کا سب سے اہم کیس ہے۔میرے گھر میں 4گاڑیوں میں لوگ آئے،کچھ نے سی ٹی ڈی وردیاں پہن رکھی تھیں، سمجھ نہیں آیا یہ کیوں آئے تھے،احتجاج پرکوئی ایف آئی آر نہیں ہوئی تھی، پولیس نے چادر ،چار دیواری کا تقدس پامال کیا، لیپ ٹاپ بھی لےگئے۔
آئین ارو قانون میں انتخابات کالعدم قراردینے کی کوئی گنجائش نہیں،شیر افضل مروت#GNN #GNN_Updates #BREAKING_NEWS pic.twitter.com/FzZUbY0PFT
— GNN (@gnnhdofficial) February 19, 2024
ان کا کہنا تھا کہ میرے ملازم کو اغوا کیا ہے وہ ابھی تک واپس نہیں آیا،میرے گھر کے شیشے، دروازے توڑے، یہ لا قانونیت ہے، آئی جی اسلام آباد،ایس ایس پی آپریشنز ،ایس ایس پی سی ٹی ڈی تینوں میرے ملزم ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مانسہرہ سے نواز شریف ہارے ہیں، انہوں نے دوبارہ گنتی کی درخواست کی ہے، نواز شریف لاہور کی نشست ہار چکے ،مریم نواز اپنی صوبائی نشست ہار چکیں۔شہباز شریف 17 سیٹوں کے ساتھ وزیر اعظم بننے چلے ہیں۔ فارم 45، عالمی میڈیا اور مبصرین کہہ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی سب حلقے جیت چکی ہے۔ مریم اورنگزیب کے اشتعال انگیر بیان پر فوج داری کارروائی کریں گے۔
مریم اورنگزیب کے بیان پر شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب کے سرقلم کرنیوالے بیان پرفوجداری کارروائی کریں گے۔
پولیس کی رحیم یار خان میں کارروائی،متعدد شہریوں کے قتل میں ملوث ڈاکو ہلاک
- 27 منٹ قبل
پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کی شدت میں اضافہ
- 3 گھنٹے قبل
غزہ جنگ بندی معاہدے پر آج سے عمل درآمدشروع
- 2 گھنٹے قبل
نائب وزیراعظم کی مراکش کشتی حادثہ متاثرین کی بھرپور اور بروقت مدد کی ہدایت
- 13 گھنٹے قبل
ملتان ٹیسٹ کا تیسرا روز،پاکستانی ٹیم 157 رنز پرآؤٹ ، ویسٹ انڈیز 251 رنز کا ہدف
- 20 منٹ قبل
عافیہ صدیقی نے صدر جوبائیڈن سے معافی کی اپیل ، برطانوی میڈیا کا دعویٰ
- 2 گھنٹے قبل
نائیجیریا : آئل ٹینکر الٹنے کے بعد دھماکے ،پیٹرول حاصل کرنیوالے 70 افراد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سے لاپتہ بچے صارم کی لاش مل گئی
- 12 گھنٹے قبل
جنوبی کوریا کے معطل صدر کی حراست میں توسیع پر حامیوں کا عدالت پر دھاوا
- 3 گھنٹے قبل
مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو طلب
- 12 گھنٹے قبل
کمبائنڈ ٹاسک فورس کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کے حوالے
- 13 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی کو شریف خاندان کی طرح کرپشن اور منی لانڈرنگ پر سزا نہیں ہوئی، بیرسٹر سیف
- 23 منٹ قبل