قومی اسمبلی کی نشست این اے 43 کے تمام 348 پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ موصول ہو گیاہے جس کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ’داور کندی ‘ 64 ہزار 483 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے


ڈیرہ اسماعیل خان میں قومی اسمبلی کےحلقہ این اے 43ٹانک کم کے 6 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ ہوئی جس کے بعد حلقے کا مکمل نتیجہ سامنے آ گیاہے ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست این اے 43 کے تمام 348 پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ موصول ہو گیاہے جس کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ’داور کندی ‘ 64 ہزار 483 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ جمیعت علماء اسلام کے مفتی اسعد محمود 63 ہزار 900 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
8 فروری کے روز این اے 43 ٹانک کم ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی صورتحال کےباعث ان 6 پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ نہیں ہو سکی تھی۔ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے بغیر جاری رہا ۔متعلقہ پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور پاک فوج کے دستوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 8 فروری کو اس حلقے میں ہونے والی پولنگ میں آزاد امیدوار داور کنڈی نے 63 ہزار556 اور اسعد محمود نے 62 ہزار 730 ووٹ حاصل کیے تھے.

گوگل کے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے نئے ورژن کی خصوصیات
- 4 hours ago
پی سی بی نے راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جانے والےمیچز کی ٹکٹس کی تفصیلات جاری کر دیں
- 18 minutes ago
سعودی عرب کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم
- an hour ago

واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے ایک ایک قیدی کا تبادلہ
- 4 hours ago

یونان میں 6.3 شدت کا زلزلہ،جھٹکے ترکیے کے مغربی علاقوں تک محسوس کیے گئے
- 5 hours ago

پاک بھارت کشیدگی میں حملوں کے دوران زخمی ہونے والے دو پاکستانی زخمی فوجی شہید ، آئی ایس پی آر
- 24 minutes ago
کوئٹہ میں پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی کے قافلے کےقریب دھماکا
- an hour ago

سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں، ورلڈ بینک
- an hour ago

سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
- 7 minutes ago

بی جے پی وزیر نے بھارتی فوجی مسلم افسر کرنل صوفیہ کو دہشت گردوں کی بہن قرار دے دیا
- an hour ago

کینیڈا کے رکن پارلیمنٹ شفقت علی کینیڈا کے پہلے پاکستانی نژاد وزیر بن گئے
- 6 hours ago

دی سمپسنزکارٹون کے رائٹر، اسٹیو پیپون 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 3 hours ago