Advertisement
تجارت

حکومت بننے کے قریب ، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، سٹاک مارکیٹ میں بڑا اضافہ

اسٹاک مارکیٹ میں 61 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Feb 21st 2024, 3:35 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
حکومت بننے کے قریب ، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، سٹاک مارکیٹ میں بڑا اضافہ

سیاسی پارٹیوں میں حکومت بنانے کے معاملات پر اتفاق نظر آتے ہی کاروباری دن کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔

ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک ہزار  سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روزکے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک ہزار پوائنٹس کی تیزی دیکھی جارہی ہے، اسٹاک مارکیٹ میں 61 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی، کے ایس 100 انڈیکس 61478 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ کاروبار کے اختتام پر 60 ہزار 464 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

 

Advertisement
Advertisement