دبئی فوڈز کی نمائش خوراک سے متعلق دنیا کی سب سے بڑی نمائش ہے


یو اے ای کے لیے پاکستان کی فوڈ آئٹمز سے متعلق برآمدات میں چالیس فیصد اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
دبئی میں امارات میں خوراک سے متعلق اشیاء کے بارے میں پانچ روزہ نمائش کا افتتاح کیا گیا ، مذکورہ نمائش خوراک سے متعلق دنیا کی سب سے بڑی نمائش ہے۔ یہ نمائش سالانہ بنیادوں پر متعقد ہوتی ہے اور نمائش میں رنگا رنگ قسم کی اشیائے خورد و نوش سجائی جاتی ہیں اور مختلف کاروباری کمپنیاں اپنے سٹال لگاتی ہیں۔
پاکستان کی طرف سے بھی اس میں ایک خصوصی پویلین کا افتتاح کیا گیا ہے۔ مختلف ملکوں کی فوڈ انڈسٹری اس نمائش میں اپنے مصنوعات کو لاتی ہے۔ پاکستان نے بھی اس کے لیے خصوصی پویلین قائم کیا ہے۔ یہ پویلین ورلد ٹرید سنٹر میں قائم کیا گیا ہے
متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے نمائش میں پاکستانی سٹال کا افتتاح کیا۔
پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑے فخر کا لمحہ ہے کہ پاکستان سے اس نمائش کے لیے نئی آئٹمز متعارف کرا رہے ہیں۔ ہماری فوڈ کمپنیوں کے لیے بڑی حوصلہ افزائی کی بات ہے۔ امید ہے کہ پاکستان کی اس سلسلے میں برآمدات میں چالیس فیصد اضافہ ہو سکے گا۔ خصوصاً گوشت کی برآمدات کے سلسلے میں اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح پاکستان کی دودھ اور مکھن سے متعلق مصنوعات کی برآمد میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
خیال رہے اس نمائش میں 100 کے قریب پاکستانی فود انٹرپرائزز نے اپنی فوڈ آئٹمز کو نمائش کے لیے منتخب کیا ہے۔
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ایک اور سنگ میل ، پہلی مرتبہ ایک لاکھ ستر ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرلی
- 2 دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک گھنٹہ قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 2 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک گھنٹہ قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک گھنٹہ قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 30 منٹ قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 دن قبل





.jpg&w=3840&q=75)

