عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر قوم کو مجرموں کا غلام بنانے کا نتیجہ بد ترین سیاسی عدم استحکام کی صورت میں نکلے گا، پارٹی ترجمان


پاکستان تحریکِ انصاف نے عوام کا مسترد شدہ مینڈیٹ چوروں کوجمع کر کے ملک میں پی ڈی ایم-ٹو کا تماشہ رچانے کی کوششوں کو یکسر مسترد کر دیا۔ عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر قوم کو مجرموں کا غلام بنانے کا نتیجہ بد ترین سیاسی عدم استحکام کی صورت میں نکلے گا۔ تحریکِ انصاف عوامی مینڈیٹ کی چوری کے خلاف ہر سطح پر بھر پور مزاحمت کرے گی۔
پاکستان تحریکِ انصاف نے عوام کا مسترد شدہ مینڈیٹ چوروں کوجمع کر کے ملک میں پی ڈی ایم-ٹو کا تماشہ رچانے کی کوششوں کو یکسر مسترد کر دیا
— PTI (@PTIofficial) February 21, 2024
عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر قوم کو مجرموں کا غلام بنانے کا نتیجہ بد ترین سیاسی عدم استحکام کی صورت میں نکلے گا،
پاکستان تحریکِ انصاف کو عوام نے…
ترجمان کے مطابق پی ٹی آئی کو عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے مر کز، پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں حکو مت سازی کا مینڈیٹ سونپا ہے، عمران خان کی نا حق قید، انتخابی نشان چھین لیے جانے اور انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہ دیئے جانے کے باوجود عوام نے تحریکِ انصاف کو 180 نشستوں کی واضح اکثریت سونپی ہے۔
پارٹی ترجمان نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ پر کھلے ڈاکے سے پاکستان کو سقوطِ ڈھاکہ جیسے سانحے سے گزرنا پڑا، پاکستان کو دو لخت کیے جانے والوں کے وارث آج پھر عوامی مینڈیٹ کو روندنے کی ریاستی کو شش میں سہولتکار ہیں۔ ووٹ کو عزت دو والے نسلی چور ووٹ کی عزت کا جنازہ کندھوں پر اٹھائے 17 سیٹوں کے ساتھ عوامی مینڈیٹ کو مالِ غنیمت سمجھ کر لوٹنے کی مہم کے بڑے بینیفیشری بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ رجیم چینج سازش کے مکروہ کرداروں کو تاریخ کے بد دیانت ترین چیف الیکشن کمشنر کی تائید حاصل ہے، عوام دستور و جمہوریت کے ساتھ ننگے کھلواڑ اور اپنے ووٹ پر ڈالے جانے والے کھلے ڈاکےکو ہرگزگوارا نہیں کریں گے، ریاستی فیصلہ ساز ہوش کے ناخن لیں اور مر کز و پنجاب میں عوامی مینڈیٹ کو بلڈوز کرنے کی بجائے فارم 45 مطابق نتائج جاری کریں اور عوام کی منتخب اکثریتی جماعت کو حکومت سازی کا حق دیں۔

لاہور میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین ہوگیا،مزید دو نئے کیسز سامنے آ گئے
- ایک دن قبل

معرکہ حق میں بھارت کےمزید جہاز گراسکتے تھے لیکن ہم نےرحم کیا، پھر جنگ مسلط کی تو ہم تیار ہیں، صدرمملکت
- 16 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلیں تیار
- ایک دن قبل

پاکستان نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈشپ اور 32ویں کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
- ایک دن قبل

معروف بھارتی اخبار ’’ دی ہندو‘‘ نے 2025 کوبھارت کی عالمی سطح پر ناکامیوں کا سال قرار دیدیا
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان کی یمن میں امن واستحکام یقینی بنانے کی سعودی و امارات کی سفارتی کوششوں کی حمایت
- ایک دن قبل

بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی:صدر مملکت اور وزیراعظم کا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت
- ایک دن قبل

معرکہ حق کے بعد پاکستان کا وقار بلند ہوا،مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل تک امن قائم نہیں ہو سکتا،اسحاق ڈار
- 20 گھنٹے قبل

ایشیز سیریز: انگلینڈ نے 14 سال بعد آسٹریلیا کو ٹیسٹ میچ میں شکست دے دی
- ایک دن قبل

سیکیورٹی فورسز کی پنجگور میں کامیاب کارروائی ، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد جہنم واصل
- 19 گھنٹے قبل

سابق وزیرِ خزانہ اور گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر انتقال کر گئیں
- 19 گھنٹے قبل

سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
- 18 گھنٹے قبل




.jpg&w=3840&q=75)

