Advertisement
پاکستان

بلوچستان میں تین پارٹیوں کی مخلوط حکومت بننے گی

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہو گا جبکہ سینئر وزراء کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہوگا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر فروری 22 2024، 2:56 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
بلوچستان میں تین پارٹیوں کی مخلوط حکومت بننے گی

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان وفاقی حکومت سازی کے معاملات پر اتفاق ہونے کے بعد اب بلوچستان میں صوبائی حکومت کے خدوخال بھی واضح ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) پر مشتمل تین جماعتی مخلوط حکومت بنے گی۔

اطلاعات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)، نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) اور بی این پی عوامی کے اپوزیشن میں بیٹھنے کا امکان ہے۔

اطلاعات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایک سے دو روز میں حکومت سازی کے معاملات کو حتمی شکل دینے کے بعد وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان کر دیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہو گا جبکہ سینئر وزراء کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہو گا۔

گورنر بلوچستان کی تقرری مسلم لیگ (ن) سے کی جائے گی جب کہ اسپیکر اسمبلی بھی مسلم لیگ (ن) سے اور ڈپٹی اسپیکر بی اے پی سے ہوگا۔

Advertisement