Advertisement
تجارت

مشرق وسطیٰ میں پاکستانی کمپنیوں کیلئے مواقع موجود ہیں ،سفیر فیصل ترمذی

سفیر فیصل نیاز ترمذی نے واضح کیا کہ متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ مسلسل ترقی کررہی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر فروری 22 2024، 11:36 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
مشرق وسطیٰ میں پاکستانی کمپنیوں کیلئے مواقع  موجود ہیں ،سفیر فیصل ترمذی

متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے مشرق وسطیٰ خصوصا متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کمپنیوں کے لئے مختلف مواقعوں کو اجاگر کیا۔

اسلام آباد میں جاری ایک نیوز ریلیز کے مطابق انہوں نے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی آڈیٹوریم میں ہونے والی پاکستان مشرق وسطیٰ تجارتی ترقی کانفرنس 2024 میں ملک کی تجارتی صلاحیت پربات کی گئی ۔ پاکستانی سفارتخانے ، پاکستان کے تجارتی ترقی کے ادارے اور اینگرو پاکستان کے اشتراک سے ہونے والی کانفرنس میں گل فوڈ اور اماراتی بزنس کمیونٹی میں حصہ لینے والے پاکستانی تاجروں نے شرکت کی۔

اس تقریب کا مقصد پاکستان اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط میں مزید مواقع تلاش کرنے کی تجاویز کا تبادلہ اور پاکستانی تاجروں کیلئے بالخصوص متحدہ عرب امارات کے خریداروں کے ساتھ رابطے پیدا کرنا ہے۔

سفیر فیصل نیاز ترمذی نے واضح کیا کہ متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ مسلسل ترقی کررہی ہے جو پر عزم پاکستانی کمپنیوں کو اپنی زیادہ سے زیادہ صلاحیتیں دکھانے کیلئے درست کاروباری منصوبہ سازی کے لئے مثالی مواقع فراہم کررہی ہے۔

Advertisement
Advertisement