جی این این سوشل

پاکستان

گورنر سند ھ کی نگران وزیر اعظم سے ملاقات

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفی کمال بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ موجود تھے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گورنر سند ھ کی نگران وزیر اعظم  سے ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے آج جمعرات کے روزاسلام آباد میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کی ۔

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفی کمال بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ موجود تھے۔

ملاقات کے دوران گورنر سندھ اور ایم کیوایم کے رہنمائوں نے ملک کے معاشی استحکام کیلئے نگران حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات پرنگران  وزیراعظم انوار لحق کاکڑ کوخراج تحسین پیش کیا۔

دنیا

سعودی عرب اور سوڈان کے قریب بحیرہ احمر میں زلزلے کے جھٹکے

اس کے بعد اسی شہر سے تقریبا 174 کلومیٹر شمال مشرق میں 4.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب اور سوڈان کے قریب بحیرہ احمر میں زلزلے کے جھٹکے

سعودی عرب اور سوڈان کے قریب بحیرہ احمر میں 2 زلزلے کے 2  جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
پہلا زلزلہ 4.7 شدت کا تھا جس کے بعد 4.2 شدت کا زلزلہ آیا۔

پہلا زلزلہ 4.7 شدت کا تھا جس کے بعد 4.2 شدت کا زلزلہ آیا، پہلا زلزلہ سوڈان کے شہر توکر سے 197 کلومیٹر شمال مشرق میں 4.7 شدت کا تھا۔

اس کے بعد اسی شہر سے تقریبا 174 کلومیٹر شمال مشرق میں 4.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

سعودی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ ان کے زلزلے کی نگرانی کرنے والے اداروں نے بحیرہ احمر کے وسط میں مکہ مکرمہ کے علاقے میں اللیتھ گورنریٹ سے 161 کلومیٹر مغرب میں 4.7 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سیکیورٹی فورسزکا ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، چاردہشت گرد ہلاک

دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسزکا ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، چاردہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے ہفتہ کے روز ٹانک میں مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران  چاردہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا ، مارے گئے خارجی دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے۔

علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان دسمبر میں وزیر اعظم بنیں گے ، اسد قیصر

اداروں سے متعلق پوزیشن تبدیل نہیں ہوئی بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ملک بھی ہمارا ہے، فوج بھی ہماری ہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان دسمبر میں وزیر اعظم بنیں گے ، اسد قیصر

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ دسمبر میں حکومت ہماری ہوگی، وزیر اعظم بانی پی ٹی آئی  عمران خان ہوں گے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا  امید ہے ٹریبونلز کے فیصلے پی ٹی آئی کے حق میں آئیں گے، مینڈیٹ مل گیا تو یہی الیکشن ٹھیک، ورنہ پی ٹی آئی نئے انتخابات کا مطالبہ کرے گی۔

اداروں سے متعلق پوزیشن تبدیل نہیں ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ملک بھی ہمارا ہے، فوج بھی ہماری ہے، ملک تب آگے بڑھے گا جب تمام ادارے اپنی حدود میں کام کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll