پاکستان
پاکستان کو ترقی کی راہ پرگامزن کرنے کیلئے فوری فیصلوں اوردیانتداری کی ضرورت ہے،صدر
محتسب کے اداروں نے شکایت کنندگان کے لئے فوری اور سستے انصاف کی فراہمی میں قابل قدر کردار ادا کیا ہے
صدرڈاکٹر عارف علوی نے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے فوری فیصلے کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
لاہور میں فیڈرل انشورنس محتسب کے افسروں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محتسب کے اداروں نے شکایت کنندگان کے لئے فوری اور سستے انصاف کی فراہمی میں قابل قدر کردار ادا کیا ہے۔
صدر نے مزید کہا کہ پاکستان میں ترقی کی شاندار صلاحیت موجود ہے تاہم اسے صحیح سمت میں گامزن کرنے کے لئے فوری فیصلوں اور دیانتداری کی ضرورت ہے۔
فیڈرل انشورنس محتسب ڈاکٹر محمد خاور جمیل نے بیمہ کمپنیوں کی بدانتظامی کے خلاف بیمہ کاروں کو انصاف فراہم کرنے پر ادارے کا کردار اجاگر کیا۔
ٹیکنالوجی
انڈونیشیا:آئی فون 16 کے بعد گوگل فونز پر بھی پابندی
چند دن پہلے انڈونیشین حکام نے آئی فون 16 پر بھی اسی بنا پر پابندی لگائی تھی
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا نے آئی فون 16 پر پابندی لگانے کے چند دن بعد ہی گوگل کے موبائل فونز پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انڈونیشین قوانین کے مطابق غیر ملکی کمپنیوں کو وہاں فونز کی تیاری میں 40 فیصد مقامی آلات استعمال کرنے ہوتے ہیں اس کے لیے کمپنیوں کو مقامی سطح پرتیار کردہ چیزیں استعمال کرنا پڑتی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل نے مقامی طور پر تیار ہونے والے فونز کے حوالے سے پالیسی پر عمل نہیں کیا جس کی بنا پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ چند دن پہلے انڈونیشین حکام نے آئی فون 16 پر بھی اسی بنا پر پابندی لگائی تھی۔
اس حوالے سے انڈونیشیا کے وزیرِ صنعت گومیوانگ کارتاساسمیتا کا کہنا ہے کہ ہم تمام انویسٹرز کے لیے شفافیت کو ممکن بنانے کے لیے ان قوانین پر عمل کررہے ہیں جب کہ اگر لوگ چاہیں تو وہ باہر ممالک سے گوگل اور آئی فون خریدنے کے بعد ٹیکس ادا کرکے انڈونیشیا میں استعمال کرسکتے ہیں۔
پاکستان
پنجاب کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی بحال کردی گئی
چند روز قبل بعض وجوہات کی بنا پر کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی تحلیل کردی گئی تھی
پنجاب حکومت نے قانون سازی کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا ،کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی بحال کردی ۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب حکومت کی جانب سے کابینہ کمیٹی برائے قانو ن سازی بحال کردی گئی،کابینہ کمیٹی مسودہ قوانین کی منظوری دے گی ،کابینہ کمیٹی کی منظوری کے بعد ہی تمام مسودہ قانون کابینہ میں پیش کیے جائیں گے ، کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بعض وجوہات کی بنا پر کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی تحلیل کردی گئی تھی۔
پاکستان
پاؤں میں چوٹ کے باعث صدر مملکت کا دورہ چین ملتوی
ذرائع کے مطابق صدرآصف علی زرداری صحت یاب ہونے کے بعد چین کا دورہ کریں گے
ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے چینی ہم منصعب کی دعوت رواں ماہ چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہونا تھا۔ تاہم ان کے پاؤں میں چوٹ آنے کے باعث ان کا دورہ چین ملتوی ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر زرداری کے دورۂ چین کی حتمی تاریخیں اور شیڈول طے ہو رہا تھا، تاہم اب ان کے پیر میں چوٹ آنے کے باعث معاملہ التواء کا شکار ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صدرآصف علی زرداری صحت یاب ہونے کے بعد چین کا دورہ کریں گے۔
خیال رہے کہ صدر مملکت گزشتہ روز دوبئی پہنچے تھے جہاں جہاز سے اترتے ہوئے ان کا پاوّں فریکچر ہو گیا تھا۔ جس کے سبب ان کے پاؤں پر 4 ہفتوں کے لیے پلاسٹر چڑھایا گیا ہے۔
-
تجارت ایک دن پہلے
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
علاقائی ایک دن پہلے
علی امین گنڈاپور کا سرکاری ملازمین کےلئے بڑا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
عدالت کا بانی چیئرمین کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنے کا حکم
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ
-
جرم ایک دن پہلے
مستونگ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے 8افرادجاں بحق، 35 زخمی
-
پاکستان 12 گھنٹے پہلے
عمران خان کا نام چانسلر لسٹ میں کیو نہیں ؟ آکسفورڈ یونیورسٹی کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری 2.2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 2.8 ارب ڈالر کرنے کا اعلان
-
تجارت 23 گھنٹے پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی