جی این این سوشل

علاقائی

پنجاب اور سندھ کی صوبائی اسمبلیوں میں خواتین اور اقلیتوں کے لئے مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے نام شائع

پانچ غیر مسلم امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب اور سندھ کی صوبائی اسمبلیوں میں خواتین اور اقلیتوں کے لئے مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے نام شائع
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ کی صوبائی اسمبلیوں میں خواتین اور اقلیتوںکے لئے مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے نام شائع کر دیئے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے لئے بیالیس خواتین نشستوں جبکہ پانچ غیر مسلم امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اسی طرح الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر ستائیس خواتین اور آٹھ اقلیتی امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
 

علاقائی

خوفناک حادثہ: 12 سالہ بچہ موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق

گزشتہ رات تیز رفتار موٹر سائیکل سوار 12 سالہ بچہ ایک بڑے ٹرک سے ٹکرا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خوفناک حادثہ: 12 سالہ بچہ موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق

لاہور : لاہور کے علاقے ضلع کچہری میں ایک دل دہلا دینے والے ٹریفک حادثے میں 12 سالہ معصوم بچہ اپنی زندگی کی بازی ہار گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق یہ بھیانک حادثہ رات کے وقت پیش آیا جب تیز رفتار موٹر سائیکل سوار 12 سالہ بچہ ایک بڑے ٹرک سے ٹکرا گیا۔

موٹر سائیکل سوار بچہ ٹرک کے نیچے آ گیا اور اس کی لاش کے ٹکڑے ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور لاش کو میو ہسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ حادثے کی اصل وجہ تیز رفتار موٹر سائیکل تھی۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور حادثے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

مریم اورنگزیب نے بجلی بلوں میں ریلیف کی تفصیلات جاری کردیں

مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیراعلی مریم نوازشریف نے عوام کا ساتھ دے کر ثابت کیا کہ دل میں احساس ہو تو عمل میں اس کی جھلک ضرور نظر آتی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم اورنگزیب نے بجلی بلوں میں ریلیف کی تفصیلات جاری کردیں

لاہور:-سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے پنجاب میں عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف کی تفصیلات جاری کردیں -

201 سے 500 یونٹ تک بجلی صارفین کو بلوں میں 14 روپے فی یونٹ کمی کا ریلیف پہنچنا شروع ہوگیاہے -جاری کردہ تفصیلات کے مطابق لاہور،ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور اسلام آباد کی پانچ بجلی کمپنیوں کے 35 لاکھ 16 ہزار 877 صارفین کو ریلیف دیاگیا-لاہور الیکڑک سپلائی کارپوریشن کے 8 لاکھ 40 ہزار صارفین کو ریلیف دیا گیا-

ملتان الیکڑک سپلائی کارپوریشن کے 6 لاکھ 53 ہزار 883 صارفین کو ریلیف ملا -فیصل آباد الیکڑک سپلائی کارپوریشن کے 5 لاکھ 6 ہزار 139 صارفین کو ریلیف ملا-گوجرانوالہ الیکڑک سپلائی کارپوریشن کے 7 لاکھ 31 ہزار 305 صارفین کو ریلیف ملا -اسلام آباد الیکڑک سپلائی کارپوریشن کے 7 لاکھ 85 ہزار 550 صارفین کو ریلیف ملا -بجلی بلوں میں خصوصی ریلیف کی رقم بھی شائع کر دی گئی ہے -سینئر منسٹر مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایک سے 200 یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو 50 ارب روپے کا ریلیف دیا - وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے مشکل معاشی حالات میں بھی عوام کو ریلیف دینے کا ناممکن کام ممکن کردکھایا ہے -

انہو ں نے کہاکہ وزیراعلی مریم نوازشریف نے عوام کا ساتھ دے کر ثابت کیا کہ دل میں احساس ہو تو عمل میں اس کی جھلک ضرور نظر آتی ہے -عوام کو مزید ریلیف دیں گے، ہر ناممکن کو ممکن کر دکھانا، ہمیشہ وعدہ نبھانا ہی نوازشریف کی روایت ہے -نواز شریف کے دور کی سستی روٹی، بجلی کو عمران خان نے مہنگا کیا، ہم پھر اسے واپس سستا کر رہے ہیں -مہنگائی پر قوم کا مجرم عمران خان ہے جو مہنگائی واپس لایا -مریم اورنگزیب نے کہاکہ نواز شریف نے آئی ایم کو خدا حافظ کہا، آئی ایم ایف کی پاکستان کو دوبارہ ضرورت عمران خان کی معاشی تباہی کی وجہ سے پڑی-وزیراعلی مریم نوازشریف عوام کو ریلیف دینے کی خدمت کی ایک نئی تاریخ بنا رہی ہیں -

عوام کو مہنگائی سے نجات دلانا، بہترین خدمت کا نظام لانا اور صوبے کو دنیا میں ترقی کی مثال بنانا، مریم نوازشریف کا مشن ہے- سینئر منسٹر نے بتایا کہ پانچوں کمپنیوں کی جانب سے ریلیف والے بلوں کی پرنٹنگ اور ترسیل کا عمل تیزی سے جاری ہے -اِن شاء اللہ شمسی توانائی کے ذریعے عوام کو مستقل ریلیف دینے کا اگلا مرحلہ جلد شروع کریں گے -صفر سے 200 یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو مفت سولر سسٹم فراہم کریں گے -201 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو بلاسود سولر سسٹم آسان اقساط پر ملے گا -

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف نے وزیراعلی مریم نوازشریف کے ہمراہ 16 اگست کو پنجاب کے عوام کے لئے بجلی بلوں میں 14 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیاتھا- پنجاب کے عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے 46 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے-

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سابق سینیٹر مشتاق احمداوران کی اہلیہ کو غزہ مارچ کے پیش نظر حراست میں لے لیا گیا

پولیس کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث کسی بھی جماعت یا گروہ کو احتجاج کی اجازت نہیں ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سابق سینیٹر مشتاق احمداوران کی اہلیہ کو غزہ مارچ کے پیش نظر حراست میں لے لیا گیا

 اسلام آباد: غزہ بچاؤ مہم کی سرپرستی کرتے ہوئے سابق سینیٹر مشتاق احمد ، اہلیہ سمیت تمام مظاہرین کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

میڈیا ذرائع  کے مطابق سینیٹر مشتاق احمد کی جانب سے ایکسپریس چوک پر احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا، پولیس کے مؤقف کے مطابق 

پولیس کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث کسی بھی جماعت یا گروہ کو احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔ مظاہرین کے منتشر نہ ہونے پر پولیس کی بھاری نفری، قیدی وین اور خواتین اہلکار مقام پر پہنچے۔

پھر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے تمام مظاہرین، سینیٹر مشتاق اور اُن کی اہلیہ کو گرفتار کر کے بکتر بند گاڑی میں ڈال کر تھانے منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

پولیس نے مظاہرین کی پیش قدمی کو روکنے کیلیے سڑک پر کنٹرینر لگا کر راستے بھی بند کیے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll