Advertisement
پاکستان

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، سماعت ایک بار پھر ملتوی

ریفرنس میں 27 فروری کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر فروری 23 2024، 8:30 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، سماعت ایک بار پھر ملتوی

پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں فرد جرم ایک بارپھر مؤخر کردی گئی جبکہ احتساب عدالت نے نئی تاریخ 27 فروری مقرر کردی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں عدالت کے پروبروپیش کیا گیا۔ ملزمان کی جانب سے احتساب عدالت میں 3 درخواستیں دائر کی گئیں۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظورکرلیا۔

وکلاء صفائی کی ریفرنس کی مکمل نقول فراہمی کی درخواست بھی منظورکر لی گئی۔

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی نے روسٹرم پر آئے اور انہوں نے عدالت سے ڈینٹسٹ کو چیک اپ کروانے کی اجازت دینے کی درخواست کی۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 7 مہینے ہوگئے، ایک باربھی ڈاکٹرکے پاس نہیں گیا، جس پر احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ جیل میں ڈاکٹرز موجود ہیں، آپ چیک اپ کروالیں۔

عمران خان کا اس موقع پر کہنا تھا 70 سال کی عمر میں دانت کا چیک اپ کروانا ہے، جیل کا ڈاکٹر میرے دانت ہی نہ نکال دے، جس پر عدالت نے کہا کہ آپ درخواست دے دیں اس پر مناسب حکم سناتے ہیں۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دانت کی تکلیف پر ڈینٹسٹ کو چیک اپ کےلئے بھی درخواست دے دی۔

بعدازاں عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں فردِ جرم کی کارروائی کے لیے 27 فروری کی تاریخ مقرر کر کے سماعت ملتوی کردی۔

Advertisement
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی

  • 8 گھنٹے قبل
وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ

  • 5 گھنٹے قبل
نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

  • ایک دن قبل
راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد

  • 8 گھنٹے قبل
پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا

  • 4 گھنٹے قبل
پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

  • ایک دن قبل
پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

  • 2 دن قبل
پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

  • ایک دن قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

  • 3 دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

  • ایک دن قبل
ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

  • ایک دن قبل
پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

  • 2 دن قبل
Advertisement