چین کا پرائمری اور سیکنڈری سکولوں میں (اے آئی) بیس نصاب متعارف کرانے کا اعلان
وزارت نامزد بیسس کے لیے راہنمائی کو مضبوط اور ان کی حوصلہ افزائی کرے گی


بیجنگ: چین کی وزارت تعلیم نے پرائمری اور سیکنڈری سکولوں میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس(اے آئی) بیس نصاب متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس کے لئے ابتدائی طور ملک کے 184 پرائمری اور سیکنڈری سکولوں کی فہرست جاری کی گئی ہے جن کو اے آئی بیس بنایا جائے گا۔
جمعہ کو چینی وزارت تعلیم نےمصنوعی ذہانت (اے آئی ) کے تعلیمی بیسس کے طور پر منتخب کیے گئے 184 پرائمری اور سیکنڈری سکولوں کی فہرست کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد اے آئی تعلیم کی ترقی کو بہتر طور پر فروغ دینا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اے آئی تعلیم کے نفاذ کو آسان بنانے کے لیے، پرائمری اور سیکنڈری سکولوں کو بنیادی طور پر انفارمیشن ٹیکنالوجی، جنرل ٹیکنالوجی اور دیگر متعلقہ کورسز پر انحصار، تعلیمی اور تدریسی وسائل کو مزید تقویت دینا چاہیے اور اساتذہ کی تربیت اور رہنمائی کرنا چاہیے۔
چینی وزارت تعلیم نے مزید کہا کہ وزارت نامزد بیسس کے لیے راہنمائی کو مضبوط اور ان کی حوصلہ افزائی کرے گی تا کہ اے آئی سکول پر مبنی نصاب تیار کرنے، نظم و ضبط کو مربوط کرنے، تدریسی طریقوں کی اصلاح، ڈیجیٹل تعلیمی وسائل کی مشترکہ تعمیر اور اشتراک، اساتذہ کی ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ دینے میں مثالی اور اہم کردار ادا کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد دیگر ذمہ داریوں کے علاوہ طلباء کی جامع ترقی کو فروغ دینا بھی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی
- 2 days ago

گُل پلازہ کے دو فلور کلیئر، اموات 27 ہوگئیں، 85 لاپتہ افرادکی تلاش جاری
- 2 days ago

پاکستان نے غزہ میں دیرپا امن کے حصول کیلئے امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی
- 18 hours ago
بنگلادیش کے میچز بھارت میں ہی ہونگے، آئی سی سی اڑ گیا
- 15 hours ago

وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے صومالیہ کے سفیرکی ملاقات ،دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
- 2 days ago
بھارتی فضائیہ کا طیارہ تالاب میں گر کر تباہ
- 17 hours ago
لاہو ر میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین،مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
- 2 days ago
پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کا غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری
- 15 hours ago
فی الحال اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں اگر ہوا تو چھپائیں گے نہیں،چئیرمین پی ٹی آئی
- 2 days ago

ٹرمپ کا بڑا فیصلہ،امریکی جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع
- 2 days ago

سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- 2 days ago

سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی دفع 5 لاکھ کی سطح عبور کر گئی
- 18 hours ago













