جی این این سوشل

تجارت

کابینہ کی توانائی کمیٹی کی پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی منظوری

توانائی کمیٹی نے ایرانی بارڈر سے گوادر تک 81 کلومیٹر پائپ لائن بچھانے کرنے کی منظوری دیدی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کابینہ کی توانائی کمیٹی کی پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی منظوری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کابینہ کی توانائی کمیٹی نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی منظوری دے دی۔ 

ذرائع کے مطابق  پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبےمیں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور کابینہ کی توانائی کمیٹی نے ایرانی بارڈر سے گوادر تک 81 کلومیٹر پائپ لائن بچھانے کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

ایران سے گیس خریدنے کے نتیجے میں پاکستان کو سالانہ 5 ارب ڈالر سے زائد بچت ہو گی۔ایرانی بارڈر سے گوادر تک گیس پائپ لائن بچھانے کا فیصلہ پاکستان کے مفاد میں ہے،  ایران فرنچ قانون کے تحت 18 ارب ڈالر جرمانے کا نوٹس واپس لے گا۔ 

80 کلومیٹر پائپ لائن بچھانے کے لیے ایک سال کا عرصہ درکار ہوگا اور اس پر 15کروڑ80 لاکھ ڈالر کی  لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ منصوبےکیلیے فنڈز جی آئی ڈی سی سےفراہم  کیے جائیں گے۔

پاکستان

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ کی تقریبات ، جلوس برآمد

لاہور، کراچی، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، پاکپتن اور اوکاڑہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مرکزی جلوس نکالے گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ کی تقریبات ، جلوس برآمد

لاہور/کراچی: ملک بھر میں آج عید میلاد النبیﷺ کے حوالے سے تقریبات اور جلوسوں کا انعقادکیا گیا ۔ لاہور، کراچی، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، پاکپتن اور اوکاڑہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مرکزی جلوس نکالے گئے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں مرکزی جلوس ریلوے سٹیشن سے برآمد ہوا ۔ شہر کے مختلف علاقوں سے نکالے گئے چھوٹے بڑے جلوس بھی مرکزی جلوس میں شامل ہو ئے۔ جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا داتا دربار پر اختتام پذیر ہوگا۔

شہر قائد میں آج تین مرکزی جلوس نکالے جا رہے ہیں جو کہ نمائش چورنگی پر پہنچیں گے۔ سنی تحریک کی ریلی کی قیادت شاداب رضا نقشبندی کر رہے ہیں۔

مرکزی جلوس کے روٹ کی طرف آنے والے راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ملتان میں مرکزی جلوس قلعہ کہنہ قاسم سے برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق دو ہزار سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

فیصل آباد میں ضلع بھر میں 143 جلوس اور 20 محافل منعقد کی جا رہی ہیں۔ مرکزی جلوسوں کی سی سی ٹی وی اور ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

پاکپتن اور اوکاڑہ میں بھی بڑی تعداد میں جلوس نکالے جا رہے ہیں۔

تمام شہروں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس اور دیگر سکیورٹی ادارے جلوسوں کی حفاظت کے لیے تعینات ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

واٹس ایپ دلچسپ فیچر متعارف کرانے کے لئے تیار

اب آپ واٹس ایپ اسٹیٹس میں کسی بھی دوست کو ٹیگ کر سکیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

واٹس ایپ دلچسپ فیچر متعارف کرانے کے لئے تیار

لاہور : واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے دلچسپ فیچر متعارف کرانے کے لئے تیار ہے۔اب آپ واٹس ایپ اسٹیٹس میں کسی بھی دوست کو ٹیگ کر سکیں گے۔ اس نئے فیچر کا نام اسٹیٹس اپ ڈیٹ مینشنز ہے۔

واٹس ایپ نے مارچ 2024 سے اس فیچر پر کام شروع کیا تھا اور اب اسے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بیٹا ورژن میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس فیچر کے تحت، جب آپ کوئی تصویر یا ویڈیو شیئر کریں گے تو کیپشن بار میں ایک@ کا نشان نظر آئے گا۔ اس نشان پر کلک کر کے آپ کسی بھی کنکشن کو ٹیگ کر سکیں گے۔ جس شخص کو آپ ٹیگ کریں گے، اسے ایک نوٹیفکیشن موصول ہوگا جس میں بتایا جائے گا کہ آپ نے اسے اپنے اسٹیٹس میں ٹیگ کیا ہے۔

اس نئے فیچر کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ جس شخص کو آپ ٹیگ کریں گے، وہ اس اسٹیٹس کو اپنے دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کر سکتا ہے۔ تاہم جب کوئی شخص اس اسٹیٹس کو ری شیئر کرے گا تو آپ کی شناخت ظاہر نہیں ہوگی۔ اسی طرح آپ کا مینشن کردہ کانٹیکٹ بھی اسٹیٹس کو دیکھنے والوں کو نظر نہیں آئے گا۔

رپورٹ کے مطابق آپ کے اسٹیٹس میں جس کانٹیکٹ کو مینشن کیا جائے گا، وہ اس اسٹیٹس کو اس وقت بھی دیکھ سکے گا جب آپ اسے پرائیویسی سیٹنگز کے ذریعے دیگر افراد تک پہنچنے سے روکیں گے۔

یہ ابھی واضح نہیں کہ واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر کو کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل میں ملوث شوٹرز کے دوران تفتیش انکشافات

جاوید بٹ کا قتل ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر معصب کے کہنے پر کیا تھا، گرفتار شوٹرز کا دورانِ تفتیش بیان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل میں ملوث شوٹرز کے دوران تفتیش انکشافات

لاہور : طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کیس میں نئی تفصیلات سامنے آگئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار شوٹرز نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ انہوں نے یہ قتل ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر معصب کے کہنے پر کیا تھا۔ 

پولیس کے مطابق شوٹرز اظہر اور الیاس نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں یہ قتل کرنے کے لیے 5 لاکھ روپے کی رقم اور دو قیمتی گھر دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ دونوں شوٹرز امیر معصب سے براہ راست رابطے میں تھے اور انہیں عارف نامی شخص نے متعارف کرایا تھا جو امیر معصب کا سابقہ ملازم ہے اور پتوکی کا رہائشی ہے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق امیر معصب منصوبہ بندی کے تحت جاوید بٹ کے قتل سے چھ روز قبل ملک سے فرار ہو گیا تھا۔ شوٹرز قتل سے پہلے اور بعد میں بھی امیر معصب سے رابطے میں رہے۔ 

پولیس نے عارف کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے ہیں لیکن ابھی تک وہ گرفتار نہیں ہو سکا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll