جی این این سوشل

پاکستان

چیئر مین سینیٹ کی زیر نگرانی فنانس کمیٹی کا الوداعی اجلاس

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ شفاف اور بہتر نظام کاری ہماری اولین ترجیح رہی اور اس مقصد میں نمایاں کامیابی بھی ملی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چیئر مین سینیٹ کی زیر نگرانی  فنانس کمیٹی کا الوداعی اجلاس
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ایوان بالا کے انتظامی امور کو دیکھنے کیلئے بنائی کمیٹی نے اپنا آئینی اور قانونی کردار احسن طریقے سے ادا کیا ہے اور اس دور میں تمام اراکین کا بھر پور تعاون حاصل رہا ہے۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ شفاف اور بہتر نظام کاری ہماری اولین ترجیح رہی اور اس مقصد میں نمایاں کامیابی بھی ملی۔

سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق سینیٹ فنانس کمیٹی کے الوداعی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام اراکین اس سلسلے میں مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے شفاف انداز میں معاملات کو چلانے میں معاونت اور رہنمائی کی ہے۔

 اجلاس میں کمیٹی نے گزشتہ کچھ عرصے میں کئے جانے والے معمول کے اخراجات کی منظوری بھی دی۔ چیئرمین سینیٹ نے تمام ارکان کمیٹی اور سینیٹ سیکرٹریٹ کے عملے کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اراکین کمیٹی نے معاملات کو شفاف انداز میں چلانے پر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

اجلاس میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم کے علاوہ سینیٹر مشاہد حسین سید، سینیٹر ہدایت اللہ اور سینیٹر نصیب اللہ بازئی ،سیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان، سینیٹ سیکرٹریٹ کے اعلیٰ حکام اور وزارت خزانہ کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔

 

دنیا

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں مزید 41 فلسطینی شہید

غزہ کی ایک سرنگ سے 7 اکتوبر کو یرغمال بنائے جانے والے 6 اسرائیلیوں کی لاشیں ملی ہیں، صہیوبی فوج

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں مزید 41 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں مزید 41 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جبالیہ کیمپ، صابرہ اور زیتون کے علاقوں کو نشانہ بنایا ، قابض فوج نے جنین کا محاصرہ بھی کر رکھا ہے جہاں اسرائیلی افواج نے فلسطینی باشندوں کیلئے خوراک، پانی، بجلی اور انٹرنیٹ بند کر رکھا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انہیں غزہ کی ایک سرنگ سے 7 اکتوبر کو یرغمال بنائے جانے والے مزید 6 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ جن افراد کی لاشیں ملی ہیں ان میں 5 اسرائیلی اور ایک امریکی شہری شامل ہے جنہیں 7 اکتوبر کو حماس نے حملے کے بعد اغوا کیا تھا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام افراد کی لاشیں ہفتے کے دن غزہ کے شہر رفح کی ایک سرنگ سے ملیں اور ممکنہ طور پر انہیں ایک یا 2 دن پہلے قتل کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

خوفناک حادثہ: 12 سالہ بچہ موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق

گزشتہ رات تیز رفتار موٹر سائیکل سوار 12 سالہ بچہ ایک بڑے ٹرک سے ٹکرا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خوفناک حادثہ: 12 سالہ بچہ موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق

لاہور : لاہور کے علاقے ضلع کچہری میں ایک دل دہلا دینے والے ٹریفک حادثے میں 12 سالہ معصوم بچہ اپنی زندگی کی بازی ہار گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق یہ بھیانک حادثہ رات کے وقت پیش آیا جب تیز رفتار موٹر سائیکل سوار 12 سالہ بچہ ایک بڑے ٹرک سے ٹکرا گیا۔

موٹر سائیکل سوار بچہ ٹرک کے نیچے آ گیا اور اس کی لاش کے ٹکڑے ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور لاش کو میو ہسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ حادثے کی اصل وجہ تیز رفتار موٹر سائیکل تھی۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور حادثے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات ترمیم شدہ نئے ایکٹ کے مطابق کرانے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اسلام آباد بلدیاتی ترمیمی ایکٹ کے گزٹ نوٹیفکیشن کا منتظر ہے، یونین کونسل کی وارڈز کی تعداد نئی قانون سازی سے 6 سے بڑھا کر 9 کردی گئی، ترمیمی ایکٹ کے مطابق وارڈز کی نئی حلقہ بندیاں کرنا لازمی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات ترمیم شدہ نئے ایکٹ کے مطابق کرانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ترمیم شدہ نئے ایکٹ کے مطابق کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

امیدواروں کو نئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے ہوں گے، ترمیم شدہ قانون سازی کے مطابق الیکشن کا طریقہ کار بھی تبدیل ہوچکا ہے، چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب اب براہ راست نہیں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اسلام آباد بلدیاتی ترمیمی ایکٹ کے گزٹ نوٹیفکیشن کا منتظر ہے، یونین کونسل کی وارڈز کی تعداد نئی قانون سازی سے 6 سے بڑھا کر 9 کردی گئی، ترمیمی ایکٹ کے مطابق وارڈز کی نئی حلقہ بندیاں کرنا لازمی ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پرانے شیڈول کو معطل کرکے نیا انتخابی شیڈول جاری کیا جائے گا، امیدواروں کو نئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے ہوں گے، ترمیم شدہ قانون سازی کے مطابق الیکشن کا طریقہ کار بھی تبدیل ہوچکا ہے، چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب اب براہ راست نہیں ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll