Advertisement

امریکا ، ہیلی کاپٹر گرنے سے دو فوجی ہلاک

واقعہ کی تفتیش جاری ہے، گورنر ٹیٹ ریوز

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر فروری 24 2024، 5:34 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکا ، ہیلی کاپٹر گرنے سے دو فوجی ہلاک

واشنگٹن: امریکا کی جنوبی ریاست مسی سپی میں ایک 2سیٹوں والا ہیلی کاپٹر گرنے سے 2 فوجی ہلاک ہو گئے۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق مسیسیپی کے گورنر ٹیٹ ریوز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ مسیسیپی نیشنل گارڈ کو پرینٹس کاؤنٹی میں معمول کی تربیتی پرواز کے دوران اپاچی۔ ایچ اے۔ 64 ہیلی کاپٹر کے حادثے کا سامنا کرنا پڑا جس پر موجود دونوں گارڈز زندہ نہیں بچ سکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement