Advertisement
پاکستان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو سیاسی معاونین اور وکلاء سے اکیلے میں ملاقات کی اجازت

عمران خان کی وکلاء کی ملاقات کے دوران کوئی اہلکار کھڑا نہیں ہوگا، اسلام آباد ہائی کورٹ

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر فروری 26 2024، 8:58 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو سیاسی معاونین اور وکلاء سے اکیلے میں ملاقات کی اجازت

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کو وکلاء سے اکیلے میں ملاقات کی اجازت دے دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے وکلاء کی اکیلے میں ملاقات کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت عالیہ نے جیل انتظامیہ کو پرائیویسی میں ملاقات کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وکلاء کی ملاقات کے دوران کوئی اہلکار کھڑا نہیں ہوگا۔

عدالت نے وکلاء کو سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران کاغذات اور پینسل لے جانے کی بھی اجازت دے دی۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ وکلاء کے کاغذات اور دیگر چیزوں کو اسکین کرلیا جاتا یے۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے حکم دیا کہ اس حوالے سے تحریری حکم نامہ جاری کردیں گے، جیل میں ملاقات سے متعلق ساری درخواستیں نمٹا رہے ہیں آئندہ درخواست دائر نہ کریں۔

عدالت نے درخواست میں سیاسی معاونین سے بھی ملاقات کرانے کی استدعا منظور کرلی۔

شیر افضل مروت نےمؤقف اختیار کیا کہ جیل انتظامیہ کی جانب سے وکلاء سے اکیلے میں بات نہیں کرنے دی جاتی، وکلاء سے ملاقات کے دوران دو جیل اہکار زبردستی موجود ہوتے ہیں، جیل انتظامیہ نئے پارٹی ممبران، نو منتخب اراکین سے ملاقات کی اجازت نہیں دے رہی۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بانی پی ٹی آئی کی وکلاء سے اکیلے میں ملاقات کرانے کے احکامات جاری کیے جائیں، عدالت بانی پی ٹی آئی کوسیاسی معاونین سے ملاقات کرانے کے احکامات جاری کرے۔

عدالت نے عمران خان کی سیاسی معاونین سے بھی ملاقات کرانے کی استدعا منظور کرتے ہوئے جیل انتظامیہ کو احکامات جاری کرتے ہوئے درخواستیں نمٹا دیں۔

Advertisement
صدر زرداری کی طبیعت میں مزید بہتری آ رہی ہے  ،  جلد اسپتال سے چھٹی ملنے کی امید ہے : ڈاکٹر عاصم

صدر زرداری کی طبیعت میں مزید بہتری آ رہی ہے ، جلد اسپتال سے چھٹی ملنے کی امید ہے : ڈاکٹر عاصم

  • 6 گھنٹے قبل
سونا ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

سونا ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 6 گھنٹے قبل
آذربائیجان کے صدر رواں ماہ پاکستان کادورہ کریں گے،اہم معاہدے متوقع

آذربائیجان کے صدر رواں ماہ پاکستان کادورہ کریں گے،اہم معاہدے متوقع

  • 4 گھنٹے قبل
بھارتی ریاست منی پور میں عوام کا آزادی مارچ ،بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت

بھارتی ریاست منی پور میں عوام کا آزادی مارچ ،بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت

  • 4 گھنٹے قبل
مارچ 2025 میں تجارتی خسارے میں کمی ریکارڈ

مارچ 2025 میں تجارتی خسارے میں کمی ریکارڈ

  • 31 منٹ قبل
نہروں کےمعاملےپرسمجھوتہ نہیں کریں گے ، پیپلز پارٹی

نہروں کےمعاملےپرسمجھوتہ نہیں کریں گے ، پیپلز پارٹی

  • 6 گھنٹے قبل
بجلی کی قیمت میں کمی   ،  اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ریکارڈ بلندی پر

بجلی کی قیمت میں کمی ، اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ریکارڈ بلندی پر

  • 6 گھنٹے قبل
کوئٹہ:رواں سال کانگو وائرس سے مریض کے جاں بحق ہونے کا پہلا کیس رپورٹ

کوئٹہ:رواں سال کانگو وائرس سے مریض کے جاں بحق ہونے کا پہلا کیس رپورٹ

  • 6 گھنٹے قبل
حکومت سندھ کا تعلیمی بورڈز کے لیے مستقل چیئرمینز کی تعیناتی کا فیصلہ

حکومت سندھ کا تعلیمی بورڈز کے لیے مستقل چیئرمینز کی تعیناتی کا فیصلہ

  • 27 منٹ قبل
یہ کیسا اسلامی ملک ہےجہاں بانی پی ٹی آئی کو عید کی نماز نہیں پڑھنے دی گئی، عمر ایوب

یہ کیسا اسلامی ملک ہےجہاں بانی پی ٹی آئی کو عید کی نماز نہیں پڑھنے دی گئی، عمر ایوب

  • 6 گھنٹے قبل
جانیے سونف کے انسانی جسم پر حیرت انگیز فوائد

جانیے سونف کے انسانی جسم پر حیرت انگیز فوائد

  • 4 گھنٹے قبل
ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا عمل شروع  ، نیپرا نے عملدرآمد شروع کردیا

ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا عمل شروع ، نیپرا نے عملدرآمد شروع کردیا

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement