ہاؤس مکمل ہونے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے، عارف علوی کا موقف


صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری مسترد کردی۔
ایوان صدر کے ذرائع کےمطابق صدر نے سمری اعتراضات لگا کر واپس بھجوا دی ۔صدر نے سمری پر اعتراض عائد کیا کہ پہلے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں مکمل کی جائیں ابھی ہاؤس مکمل نہیں، اجلاس نہیں بلایا جا سکتا۔ ہاؤس مکمل ہونے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے۔ صدر مملکت نے سمری وزیراعظم ہاؤس اور وزارت پارلیمانی امور کو واپس بھجوا دی۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے 26فروری کو صبح دس بجے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے سمری صدر مملک عارف علوی کو ارسال کی تھی۔ آئین پابند کرتا ہے کہ انتخابات کے 21 دن کے اندر اجلاس لازمی بلایا جائے اور آئین کے تحت قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو لازمی بلا نا پڑے گا۔
جبکہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس 29 فروری کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،آئین کے آرٹیکل 91 کی کلاز ٹو کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلی افسروں اور آئینی ماہرین سے مشاورت کی ,صدر مملکت ڈاکٹر علوی کی جانب سے سمری پر دستخط نہ کرنے سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا ،آئینی ماہرین نے رائے دی کہ صدر کے سمری پر دستخط نہ کرنے سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں طلبی میں کوئی رکاوٹ نہیں ، صدر کا اختیار اکیسویں دن سے پہلے اجلاس طلب کرنے کا ہے ۔آئین کے مطابق ہر صورت انتخابات کے 21 روز بعد قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس منعقد ہونا ہے ۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ صدر کے سمری مسترد کرنے کے باوجود قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو ہوگا ۔

واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے ایک ایک قیدی کا تبادلہ
- an hour ago

اچھے اور برے وقت میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، ترک صدر
- 3 hours ago

مودی سرکار کا جھوٹ بے نقاب، جنگ بندی کیلئے بھارت نے امریکا سے رابطہ کیا تھا
- 4 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک فی لیٹر کمی کا امکان
- 4 hours ago

جموں و کشمیرمسائل کو حل کرنے کے لیے امریکا سمیت، عالمی برادری کوکردار ادا کرنا ہوگا، پاکستانی سفیر
- 6 hours ago

یونان میں 6.3 شدت کا زلزلہ،جھٹکے ترکیے کے مغربی علاقوں تک محسوس کیے گئے
- 2 hours ago

گوگل کے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے نئے ورژن کی خصوصیات
- 43 minutes ago

آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 2 کروڑ 3 لاکھ ڈالر کی قسط موصول
- 3 hours ago

شہر قائد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
- 6 hours ago

لاہور میں ڈمپر نے 3 رکشوں اور دو موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا
- 5 hours ago

کینیڈا کے رکن پارلیمنٹ شفقت علی کینیڈا کے پہلے پاکستانی نژاد وزیر بن گئے
- 3 hours ago

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کا غزہ میں مستقل اور غیر مشروط سیز فائر کا مطالبہ
- 6 hours ago