تجارت

نیپرا نے بجلی 7 روپے 5 پیسےفی یونٹ مہنگی کردی

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافےکااطلاق لائف لائن اورکےالیکٹرک صارفین پرنہیں ہوگا

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 ماہ قبل پر فروری 27 2024، 1:12 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
نیپرا نے بجلی 7 روپے 5 پیسےفی یونٹ مہنگی کردی

نگران حکومت نے جاتے جاتے عوام پر بجلی بم گرا دیا۔بجلی 7 روپے 5 پیسےفی یونٹ مہنگی کردی گئی ۔
نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافےکااطلاق لائف لائن اورکےالیکٹرک صارفین پرنہیں ہوگا ۔بجلی صارفین کومارچ کےبلزمیں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔ جس سے صارفین پرجی ایس ٹی سمیت 70ارب کا بوجھ پڑے گا۔