پاکستان
پی آئی اے نے 26 ملین ڈالر کی ادائیگی کر کے ملائیشین کمپنی سے جہاز واپس لے لئے ہیں ،ایئر مارشل (ر) فرحت حسین
چھ ملین ڈالر کی ہم نے ادائیگی کرنی تھی جو مالی مشکلات کی وجہ سے بروقت نہیں کی جا سکی تھی
اسلام آباد: نگران وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی ایئر مارشل (ر) فرحت حسین نے کہاہے کہ ملائیشیا کی کمپنی سے 2015 میں لیزپر لئے جانے والے دونوں جہاز پی آئی اے نے 26 ملین ڈالر کی ادائیگی کر کے واپس لے لئے ہیں۔
منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینٹر کامران مرتضی، سینٹر سیف اللہ ابڑو،سینیٹر رخسانہ زبیر اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں نگران وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی ایئر مارشل (ر) فرحت حسین نے ایوان کو بتایا کہ پی آئی اے نے 2015ء میں ملائیشیا کی کمپنی سے چھ سال کے لیے لیز پر دو مسافر طیارے حاصل کیے تھے اور ستمبر 2021 میں کنٹریکٹ کی مدت ختم ہونے کے بعد یہ طیارے جکارتہ واپس بھجوائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ چھ ملین ڈالر کی ہم نے ادائیگی کرنی تھی جو مالی مشکلات کی وجہ سے بروقت نہیں کی جا سکی تھی۔ کووڈ کی وباء کی وجہ سے یہ معاملہ تاخیر کا شکار رہا۔ بعد میں ان جہازوں کی واپسی کے لیے ملائیشیا کی کمپنی نے 51ملین ڈالر کی ادائیگی کا مطالبہ کیا لیکن ہم نے مذاکرات کر کے26 ملین ڈالر کی ادائیگی کرکے یہ دونوں طیارے واپس لےلیے ہیں اور اب منافع کما رہے ہیں۔
پاکستان
الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستیں کے معاملے پر اسپیکر کے خط پر فوری عمل نہ کرنے کا فیصلہ
قانونی ٹیم نے بریفنگ میں بتایا کہ الیکشن کمیشن پہلے ہی اسپیکرز کے خطوط پر سپریم کورٹ سے رجوع کرچکا ہے
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستیں کے معاملے پر اسپیکر کے خط پر فوری عمل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مخصوص نشستوں پر اسپیکر کے خط پر الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں اسپیکرکے خط کا جائزہ لیا گیا جب کہ قانونی ٹیم نے الیکشن کمیشن کو خط کے مندرجات پر بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسپیکر کے خط پر فوری عمل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ اسپیکر نے قومی اسمبلی کے خط کا جواب بھی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
قانونی ٹیم نے بریفنگ میں بتایا کہ الیکشن کمیشن پہلے ہی اسپیکرز کے خطوط پر سپریم کورٹ سے رجوع کرچکا ہے، الیکشن کمیشن فوری طور پر اسپیکر کے خط پر سیٹیں الاٹ نہیں کرسکتا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے حکومت کو مخصوص نشستیں الاٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
علاقائی
بلوچستان میں کوئلہ کانوں پر نامعلوم افراد کا حملہ،20 کان کن جاں بحق اور 7زخمی
حملہ آوروں نے 10 کوئلہ کانوں کے انجن بھی آگ لگا کر نذر آتش کر دیے ہیں
بلوچستان کے علاقے دکی کی ایک مقامی کول کمپنی کی کوئلہ کانوں پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 20 کان کن جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔
دکی کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کول کمپنی پر حملے کے نتیجے میں 20 مزدور جاں بحق اور متعدد زخمی ہونےکے علاوہ حملہ آوروں نے 10 کوئلہ کانوں کے انجن بھی آگ لگا کر نذر آتش کر دیے ہیں۔
ڈسٹرکٹ چیئرمین دکی حاجی خیر اللہ ناصر نے کہا کہ حملہ آوروں نے حملہ میرے کوئلہ کانوں پر کیا ہے اور اس حملے میں ہینڈ گرینیڈ اور راکٹ لانچر سمیت دیگر بڑے ہتھیار استعمال کیے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کوئلے کی کانوں پر حملے میں اموات کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے متعدد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔
ایس ایچ او دکی ہمایوں خان ناصر نے کہا ہے کہ مسلح افراد نے مزدوروں کو ٹولیوں کی شکل میں یکجا کرکے فائرنگ کی ہے جبکہ حملہ آوروں نے کوئلہ کانوں کی مشینری کو بھی جلایا ہے۔
ایس ایچ او دکی کا کہنا ہے کہ 17 لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ باقی لاشیں منتقل کی جا رہی ہیں جاں بحق ہونے والے 20 مزدوروں میں سے 2 کا تعلق افغانستان، 3 کا پشین، 1 کا کچلاک، 4 کا قلعہ سیف اللہ، 3 کا ژوب اور 1 مزدور کا تعلق لورالائی سے ہے جبکہ حملے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 7 ہے جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام مزدور پشتون ہیں۔
علاقائی
راولپنڈی میں بھی 8 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ کا مقصد شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کو محفوظ بنانا ہے
-
پاکستان 2 دن پہلے
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کر دی
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نیا سنگ میل ،پہلی بار 86 ہزار کی سطح عبور
-
کھیل ایک دن پہلے
ملک کے کشیدہ حالات پر خاموشی، بنگلا دیشی کرکٹر شکیب الحسن نے قوم سے معافی مانگ لی
-
پاکستان 2 دن پہلے
خیبر پختونخواہ اسمبلی میں اجلاس کے دوران اپوزیشن اور حکومتی ارکان گتھم گتھا
-
تجارت ایک دن پہلے
ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
فوج ہماری ہے اس سے ہماری کوئی لڑائی نہیں ہے ، علی امین گنڈا پور
-
تجارت 20 منٹ پہلے
مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسلام آباد سمیت پنڈی میں 5 روز کیلئے شادی ہال،کیفے اور ریسٹورینٹس بندکرنےکاحکم