کھیل
نیوزی لینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کریں گے، عثمان خواجہ
نیوزی لینڈ کی ٹیم کو اس کی سرزمین پر شکست دینا آسان نہیں ہے
ویلنگٹن: آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ میزبان نیوزی لینڈ ٹیم کو ابتدائی ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر دو میچوں سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے ٹیم نے بھرپور تیاری کی ہے۔ 37 سالہ بلے باز نے کہا ہے کہ میزبان کیوی ٹیم کو ٹی ٹونٹی سیریز میں وائٹ واش کرنے کے بعد ان کی ٹیم کے حواصلے بلند ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو اس کی سرزمین پر شکست دینا آسان نہیں ہے تاہم ان کی ٹیم نے سیریز کے ابتدائی میچ سے قبل بھرپور تیاری کر رکھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ابتدائی ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔ عثمان خواجہ نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں شرکت کے لئے بے تاب ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کیوی ٹیم کو ابتدائی میچ میں شکست دیکر 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کریں گے ۔
تجارت
سیلز ٹیکس کے لیے 3 لاکھ کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں، ہر صورت میں ٹیکس کی روک تھام کریں گے ، وزیر خزانہ
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت بہتری کی طرف جارہی ہے، شرح سود میں کمی سے صورتحال بہتر ہو رہی ہے
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے ٹیکس فراڈ کی روک تھام کریں گے۔
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت بہتری کی طرف جارہی ہے، شرح سود میں کمی سے صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ سیلز ٹیکس کے لیے 3 لاکھ کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں، معاشی محاذ پر ہم بہترین پوزیشن میں ہیں، ہم درست سمت میں جا رہے ہیں، توانائی شعبے میں اصلاحات لارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے مختلف طبقات کو آن بورڈ لیا جائے، جی ڈی پی کو 13 فیصد سے اوپر لے جانا چاہتے ہیں، ایف بی آر میں بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ ٹیکسز میں لیکج کی روک تھام کر رہے ہیں، حکومت ٹیکس اصلاحات پر عملدرآمد تیز کررہی ہے، ٹیکس چوری روکنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، پاکستان میں ٹیکسوں کا سارا بوجھ تنخواہ دار طبقے پر ہے۔
تجارت
ایف بی آر کا 15 اکتوبر سے نان فائلر کی کیٹیگری ختم کرنے کا فیصلہ
ہمارے ہمسایہ ملک میں نان فائلرز پر کئی پابندیاں ہیں پاکستان میں بھی نان فائلرز کے لیے آگے جاکر بیرون ملک سفر پر بھی پابندی ہوگی
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین راشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ 15 اکتوبر سے پاکستان میں نان فائلرز کی کیٹیگری ختم ہوجائے گی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر ارشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس انڈر فائل کرنا ایک اہم مسئلہ ہے، ہمارے ہمسایہ ملک میں نان فائلرز پر کئی پابندیاں ہیں پاکستان میں بھی نان فائلرز کے لیے آگے جاکر بیرون ملک سفر پر بھی پابندی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ نان فائلر بڑا مسئلہ ہے لیکن انڈر فائلر اس سے زیادہ سنگین مسئلہ ہے، انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 14 اکتوبر ہے اور 15 اکتوبر سے پاکستان میں نان فائلرز کی کیٹیگری ختم ہوجائے گی۔
واضح رہے کہ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیکس ٹرانسفارمیشن چند ماہ کا کام نہیں ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایف بی آر میں رجسٹرڈ کمپنیاں بھی ٹیکس چوری میں ملوث ہیں، 20، 20 سال سے ایف بی آر افسران کو فیلڈ ورک کے قابل ہی نہیں بنایا گیا۔
جرم
داسو پاور پراجیکٹ حملے کے2 ماسٹر مائنڈ پولیس مقابلے میں ہلاک
ہلاک دہشتگردوں کے تین ساتھی الگ وین میں ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے،سی ٹی ڈی حکام کے مطابق داسو حملے میں 9 چائینز سمیت 13 افراد ہلاک ہوئے تھے
داسو پاور پراجیکٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ 2 دہشتگرد فرارہونے کی کوشش میں مارے گئے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دہشتگردوں کو تھریٹ الرٹ کی بنیاد پرساہیوال جیل سے منتقل کیا جارہا تھا، حملے کے ماسٹر مائینڈ سمیت 5 دہشتگردوں کی منتقلی کے دوران حملہ ہوا۔سی ٹی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ دہشتگردوں نے داسو حملے میں ملوث ساتھیوں کو چھڑانے کی کوشش کی، دہشتگرد محمد حسین اور ایاز فائرنگ کے تبادلے میں موقع پر مارے گئے۔
واضح رہے کہ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ساہیوال سمندری روڈ کے قریب پیش آیا۔
ہلاک دہشتگردوں کے تین ساتھی الگ وین میں ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق داسو حملے میں 9 چائینز سمیت 13 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی بھی ہوئے تھے، داسو حملے میں ملوث دہشتگردوں کو عدالت سزائے موت سنا چکی ہے۔
-
کھیل ایک دن پہلے
ملک کے کشیدہ حالات پر خاموشی، بنگلا دیشی کرکٹر شکیب الحسن نے قوم سے معافی مانگ لی
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نیا سنگ میل ،پہلی بار 86 ہزار کی سطح عبور
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو جیل سے رہا کردیا گیا
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسلام آباد سمیت پنڈی میں 5 روز کیلئے شادی ہال،کیفے اور ریسٹورینٹس بندکرنےکاحکم
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں مزید کمی
-
پاکستان 22 گھنٹے پہلے
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت گرینڈ جرگہ
-
دنیا ایک دن پہلے
تاریخ کا بدترین طوفان امریکی ریاست فلوریڈا سےٹکرا گیا
-
تجارت 23 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی ریکارڈ