Advertisement
علاقائی

گوادرڈوب گیا ، مسلسل بارشوں سے گوادر کے عوام نقل مکانی پر مجبور

مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی مکانات گرگئے ہیں، نکاس کا مؤثر نظام نہ ہونے سے پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Feb 28th 2024, 2:52 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
گوادرڈوب گیا ، مسلسل بارشوں سے گوادر کے عوام نقل مکانی  پر  مجبور

گوادر میں 14 گھنٹے سے زائد مسلسل بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں اور  بجلی کا نظام بھی درھم برھم ہوگیا ہے۔

مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی مکانات گرگئے ہیں، نکاس کا مؤثر نظام نہ ہونے سے پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا ہے اور بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے جس کے باعث شہری نقل مکانی پر مجبور ہیں ، گوادر میں گزشتہ کئی گھنٹوں سے مسلسل بارش کی وجہ سے ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور طوفانی بارشوں سے مختلف علاقے ڈوب گئے جہاں پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

سربراہ حق دو تحریک بلوچستان کے نو منتخب ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ گوادر میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذکی جائے۔ انہوں نے کہا کہ طوفانی بارش میں پورا گوادر  شہر ڈوب گیا ہے ۔ 

Advertisement