Advertisement
پاکستان

سنیٹر سرفراز بگٹی اور پرنس عمر احمد زئی سینیٹ کی سیٹ سے مستعفی

سنیٹر سرفراز بگٹی نے اپنا استعفی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کردیا، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سنیٹر سرفراز بگٹی کا استعفی منظور کرلیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Feb 28th 2024, 3:15 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
سنیٹر سرفراز بگٹی اور پرنس عمر احمد زئی سینیٹ کی سیٹ سے مستعفی

بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے سینیٹر منتخب ہونے والے سنیٹر سرفراز بگٹی اور پرنس عمر احمد زئی نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔ 

دوسری جانب بلوچستان عوامی پارٹی کی سینیٹر پرنس عمر احمد زئی سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہوگئے- سینیٹر پرنس عمر احمد زئی  نے اپنا استعفی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کردیا۔

یاد رہے کہ سنیٹر سرفراز بگٹی نے اپنا استعفی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کردیا، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سنیٹر سرفراز بگٹی کا استعفی منظور کرلیا.

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر پرنس عمر احمد زئی کا استعفی منظور کرلیا- سینیٹر پرنس عمر احمد زئی بلوچستان اسمبلی میں بطور ایم پی اے حلف لیں گے۔

Advertisement