جی این این سوشل

پاکستان

 نواز شریف پنجاب ہاؤس میں نومنتخب ارکان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے

اجلاس میں اسد قیصر، عامر ڈوگر بیرسٹر گوہر، ریاض فتیانہ سمیت دیگر ارکان قومی اسمبلی شرکت کریں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

 نواز شریف پنجاب ہاؤس میں نومنتخب ارکان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت میاں نواز شریف کریں گے۔ نومنتخب ارکان قومی اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کردی گئی۔ اجلاس میں شہباز شریف کو وزیراعظم نامزد کرنے کے فیصلے کی توثیق کی جائے گی۔ آج (28فروری) کو نو لیگ اور دیگر اتحادی جماعتوں کا اجلاس بھی ہوگا۔

 نواز شریف پنجاب ہاؤس میں نومنتخب ارکان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔ اتحادی جماعتیں شہباز شریف کو وزیراعظم نامزد کرنے کے فیصلے کی تائید کریں گی۔ 

اجلاس میں انتیس فروری کو قومی اسمبلی کے اجلاس کی حکمت عملی طے کی جائے گی ،  قومی اسمبلی اجلاس میں سنی اتحاد کونسل میں شامل ارکان کی حکمت عملی کیا ہوگی فیصلہ پارلیمانی پارٹی کرے گی۔ ابتدائی طور پر پارلیمانی پارٹی کا اجلاس دوپہر بارہ بجے کے قریب خیبر پختونخوا ہائوس میں بلایا گیا ہے۔ 

 

اجلاس میں اسد قیصر، عامر ڈوگر بیرسٹر گوہر، ریاض فتیانہ سمیت دیگر ارکان قومی اسمبلی شرکت کریں گے۔ 

تفریح

ڈپریشن کی وجہ سے تین بار خودکشی کرنےکی کوشش کی، ثروت گیلانی

میں نے اپنی تھراپی کروائی جس کے بعد معمول پر آنے کے قابل ہوئی،اداکارہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈپریشن کی وجہ سے تین بار خودکشی کرنےکی کوشش کی، ثروت گیلانی

  معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ڈپریشن کی وجہ سے تین بار خودکشی کی کوشش کی تھی۔
عائشہ عمر کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ ثروت گیلانی نے اپنی زندگی کے تاریک ترین لمحات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد پوسٹ پارٹم ڈپریشن سے گزریں اور اپنی زندگی ختم کرنا چاہتی تھی۔
اپنے مایوسی کے دور کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ وہ ان دنوں ہر وقت روتی رہتی تھیں، وہ ایک پنکھے کو دیکھتی رہتی تھیں کہ کیا یہ پنکھا ان کا وزن برداشت کرپائے گا !!ان کا کہنا تھا کہ ڈپریشن نے انہیں موت کا خواہشمند بنا دیا تھا لیکن اب وہ ایک معمول کی زندگی کی جانب لوٹ چکی ہیں۔ 
 اداکارہ نے بتایا کہ میں نے اپنی تھراپی کروائی جس کے بعد معمول پر آنے کے قابل ہوئی۔ واضح رہے کہ پوسٹ پارٹم ڈپریشن بچے کی پیدائش کے بعد خواتین میں ہونے والا ایک عام عارضہ ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ ثروت گیلانی نے اگست 2014 میں اداکار فہد مرزا سے شادی کی تھی اور وہ تین بچوں کی ماں ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

شام :مسلح افراد کا  ایرانی سفارت خانے پر حملہ، توڑ پھوڑ

حملے کا واقعہ عین  اُس وقت پیش آیا جب شامی فوج کی کمان نے ایک بیان میں افسران کو مطلع کیا کہ صدر بشار الاسد کی حکومت گر گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شام :مسلح افراد کا  ایرانی سفارت خانے پر حملہ، توڑ پھوڑ

شام کے دارالحکومت  دمشق پر باغیوں کے قبضے کےبعد مسلح افراد نے ایرانی سفارت خانے پر حملہ کرتے ہوئے توڑ پھوڑ  اور املاک کو نقصان پہنچایا ۔
عرب میڈیا کے مطابق اتوار کو بشار اسد کی حکومت کے سقوط اور دمشق پر مسلح افراد کا تسلط قائم ہونے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے پر حملہ کیا گیا ۔

  العربی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح افراد ایرانی سفارت خانے میں داخل ہونے کے بعد لوٹ مار کر رہے ہیں۔

سفارت خانے پر حملے کا واقعہ عین  اُس وقت پیش آیا جب شامی فوج کی کمان نے ایک بیان میں افسران کو مطلع کیا کہ صدر بشار الاسد کی حکومت گر گئی۔

واضح رہے کہ شام میں باغی گروہ تحریر الشام نے دارالحکومت پر قبضہ کر لیا ہے جس سے شامی صدر بشار الاسد کے 24 سالہ طویل دور کا خاتمہ مممکن ہو گیا اوروہ ملک سے نامعلوم مقام کی جانب طیارے میں فرار ہوگئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ، لاہور میں آج بارش کا امکان

لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 7 جبکہ زیادہ سے زیادہ 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ، لاہور میں آج بارش کا  امکان

صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جبکہ لاہور میں آج بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 7 جبکہ زیادہ سے زیادہ 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ آج لاہور میں ہلکی بوندا باندی بھی متوقع ہے۔لاہور میں 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کے حساب سے ہوا چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد تک جا پہنچا ہے۔

دوسری جانب فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور آج بھی پاکستان میں پہلے جبکہ دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر آگیا، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 190 تک جا پہنچی۔

دوسری جانب وادی نیلم میں برف باری سے پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی، رات گئے ہونیوالی برفباری نے وادی نیلم کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر دیا، برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جبکہ درجہ حرارت منفی 6ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہے گا، کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 اور قلات میں منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ادھر شہر قائد میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، جس کے سبب آج درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور مطلع صاف رہے گا جب کہ رات اور صبح کے اوقات میں موسم سرد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ہلکی دُھند کے باعث آج صبح حدِ نگاہ 3 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 10 جب کہ زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کی توقع ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll