- Home
- News
لاہور قلندرز کو لگاتار چھٹی شکست ،ملتان سلطان نے بازی مار لی
ملتان سلطانز کے 215 رنز کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم ایک بار پھر ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 17 اوور میں 154 رنز پرآؤٹ ہوگئی
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 14ویں میچ میں ملتان سلطانز نے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو 60 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ایونٹ میں پانچویں کامیابی حاصل کرلی۔
ملتان سلطانز کے 215 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 17 اوور میں 154 رنز پرآؤٹ ہوگئی۔اسامہ میر نے 40 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے قلندرز کے خلاف ٹاس جیتا او رپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
ملتان سلطانز نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 214 رنز اسکور کیے، عثمان خان نے 55 گیندوں پر 96 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جبکہ افتخار احمد 18 گیندوں پر 40 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
اس کے علاوہ کپتان رضوان صفر پر آؤٹ ہوئے، ریزا ہینڈرکس نے بھی 40رنز بنائے، طیب طاہر نے 21 رنز اسکور کیے جبکہ خوشدل شاہ 3 ر نز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 2، کارلوس بریتھویٹ اور سکندر رضا نے ایک ایک وکٹ لی۔
ملتان سلطانز کے 215 رنز کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم ایک بار پھر ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 17 اوور میں 154 رنز پرآؤٹ ہوگئی۔
قلندرز کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 31 اور وین ڈر ڈوسن 30 رنز بناکر نمایاں رہے، سکندر رضا 17 ، کامران غلام 12 اور شاہین شاہ آفریدی نے 9 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ سلمان فیاض 8 ، جارج لینڈا 5 اور جہانداد خان صفر پر آوٹ ہوئے۔
سال کا سب سے مختصر دن اور طویل رات کوکونسی ہے؟
- an hour ago
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 3 hours ago
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول کیا ہو گا؟
- 2 hours ago
9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ
- an hour ago
مداراس رجسٹریشن بل: حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے
- 2 hours ago
دفتر خارجہ نے میزائل پروگرام پر امریکی پابندی کے بیان کو منطق سے عاری قرار دے دیا
- 3 hours ago