جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، انوار الحق کاکڑ

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ کسی کو کچھ شک نہیں ہونا چاہیے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، انوار الحق کاکڑ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ” کے پانچ سال مکمل ہونے پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ایک پیغام جاری کردیا۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے بیان میں کہا  کہ ہم پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے آج کے دن بھارت کے دعوؤں کو جھوٹا اور غلط ثابت کرتے ہوئے اپنی آپریشنل برتری کا عملی مظاہرہ کیا تھا ۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ کسی کو کچھ شک نہیں ہونا چاہیے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے جو اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے؛ ہم کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔

پاکستان

پنجاب کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی بحال کردی گئی

چند روز قبل بعض وجوہات کی بنا پر کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی تحلیل کردی گئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی بحال کردی گئی

 پنجاب حکومت نے  قانون سازی کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا ،کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی بحال کردی ۔ 

تفصیلات کےمطابق  پنجاب حکومت کی جانب سے کابینہ کمیٹی برائے قانو ن سازی بحال کردی گئی،کابینہ کمیٹی مسودہ قوانین کی منظوری دے گی ،کابینہ کمیٹی کی منظوری کے بعد ہی تمام مسودہ قانون کابینہ میں پیش  کیے  جائیں گے ، کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔  

 واضح رہے کہ چند روز قبل بعض وجوہات کی بنا پر کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی تحلیل کردی گئی تھی۔   

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

بالی وڈ کنگ خان نے زندگی کی کتنی بہاریں دیکھ لیں؟

بالی وُڈ کے معروف اداکار اور فلم ساز شاہ رخ خان آج اپنی 59 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بالی وڈ کنگ  خان نے زندگی  کی کتنی بہاریں دیکھ لیں؟

بالی وُڈ کے معروف اداکار اور فلم ساز شاہ رخ خان آج اپنی 59 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

گزشتہ شب 12 بجتے ہی  انہیں سالگرہ کی مبارک باد دینے کے لیے ان کے چاہنے والے  بڑی تعداد میں ان کی رہائش گاہ "منت" کے باہر جمع ہو گئے، مداحوں  نے رات 12 بجتے ہی سُپر اسٹار کو آتش بازی اور نعرے بازی کے ساتھ سالگرہ کی مبارک باد دی،اس موقع پر کئی مداح کنگ خان کا آئیکونک پوز بناتے ہوئے بھی نظر آئے۔

کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے  شاہ رخ خان نے بھی اپنے مداحوں  کو مایوس نہں کیا اور ان کی محبت کا جواب گھر کی بالکونی میں آ کر ہاتھ ہلا کراور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دیا۔

واضح رہے کہ تین دہائیاں قبل فلمی  سفرشروع  کرنے والے بالی وڈ کے مشہور سپر اسٹار کا فلمی کیریر اب تک جا ری ہے۔انہوں نے اپنے کیریر میں دل والے دلہنیا لے جائیں گے،دیوداس،بادشاہ،کرن ارجن، ہم دل دے چکے صںم،ڈٓان،کچھ کچھ ہوتا ہے جیسی سپر ہٹ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

شاہ رخ خان کی رواں برس 2024 میں تین فلمیں ’پٹھان‘، ’جوان‘ اور ’ڈنکی‘ ریلیز ہوئی ہیں۔

’پٹھان‘ سال 2024 کی سب سے ذیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے ایک ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسپیکر نےجوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلیے پارلیمنٹیرینز کے نام سپریم کورٹ کو بھجوا دئیے

پارلیمنٹ سے بھجوائے گئے ناموں میں حکومت اپوزیشن کی برابر کی نمائندگی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسپیکر نےجوڈیشل کمیشن کی تشکیل  کیلیے پارلیمنٹیرینز کے نام سپریم کورٹ کو بھجوا دئیے

سپریم کورٹ میں ججز کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن میں پارلیمانی جماعتوں کے ارکان کی نامزدگی کر دی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا  گیلانی نے آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینٹر شبلی فراز کی ایڈوائس پر جوڈیشل کمیشن کے لیے حکومت اور اپوزیشن سے دو ارکا ن کے نام سپریم کورٹ کو بھجوا دئیے ہے،حکومت کی جانب سے سینیٹر فاروق ایچ نائیک جبکہ اپوزیشن کی طرف سے شبلی فراز کونامزد کیا گیا ہے۔

دوسری طرف اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی سپریم جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ کر پارلیمانی جماعتوں کی جوڈیشل کمیشن میں نامزدگی کردی۔

جوڈیشل کمیشن کےلیے قومی اسمبلی سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور مسلم لیگ ن کے شیخ آفتاب کو  نامزد کیا گیا ہے۔ جبکہ خواتین کی نشست کے لیےاسپیکر قومی اسمبلی نے روشن خورشید بروچہ کو نامزد کیاہے۔

پارلیمنٹ سے بھجوائے گئے ناموں میں حکومت اپوزیشن کی برابر کی نمائندگی ہے ۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق 26 ویں ترمیم کی منظوری کے بعد جوڈیشل کمیشن میں 5 اراکین پارلیمنٹ شامل ہیں اور تمام نامزدگیاں سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کو بھجوادی گئی ہیں جب کہ تمام نامزدگیاں سپریم کورٹ کو موصول ہوگئی ہیں۔

واضح رہے کہ 26 ویں آئینی  ترمیم کے نفاذ کے بعد پارلیمان کی خصوصی کمیٹی نے سپریم کورٹ کے تین سینئر ترین ججز میں جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس پاکستان مقرر کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll