عدالت نے احتجاج اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں عمران خان سمیت اسد عمر، فیصل جاوید اور دیگر ملزموں کی بریت کی درخواستیں منظور کر لیں


لانگ مارچ و توڑ پھوڑ کیس، بانی چیئرمین پی ٹی آئی سمیت اسد عمر، فیصل جاوید اور دیگر کو مقدمے سے بری کر دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر نے احتجاج اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں عمران خان سمیت دیگر ملزموں کی بریت کی درخواستیں منظور کرنے کا فیصلہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی ، اسدعمر ، فیصل جاوید اور دیگر کو مقدمہ سے بری کر دیا گیا ہے،ملزموں کیخلاف احتجاج اور توڑ پھوڑ سے متعلق مقدمہ تھانہ ترنول میں درج تھا۔
عدالت کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا کہ ملزمان کی جانب سے 249-A کے تحت الگ الگ بریت کی درخواستیں دائرکی گئیں، مقدمہ میں ملزموں کو سزا نہیں سنائی جاسکتی اس لئے مزید ٹرائل چلانا وقت کا ضیاع ہے،فیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آئی ، اسدعمر، راجہ خرم شہزاد نواز کی بریت درخواستیں منظورکی جاتی ہیں۔
فیصلے میں کہا گیا کہ علی نواز اعوان ، فیصل جاوید ، عابد حسین اور ظہیرخان کی بریت کی درخواستیں بھی منظورکی جاتی ہیں، ملزم اسد عمر ، علی نواز اعوان اور فیصل جاوید ضمانت پر ہیں وہ مچلکے واپس لے سکتے ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے کہا کہ پراسیکیوٹر کے مطابق بانی پی ٹی آئی و دیگر ملزمان نے جان بوجھ کر جی ٹی روڈ کو بلاک کیا۔
عدالت نے کہا کہ حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن منظرعام پر نہیں آیا، ایس ایچ او تھانہ ترنول مدعی مقدمہ ہے، پولیس افسر کو مقدمہ درج کرنے کا اختیار نہیں، 11 گواہان چالان میں شامل تھے، ایک بھی بیان ریکارڈ کرانے عدالت نہیں آیا۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 10 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 7 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 5 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 6 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 10 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 9 گھنٹے قبل



