روس کا اقوام متحدہ سے مشرق وسطیٰ سے متعلق امریکی مسودہ قرارداد کی حمایت نہ کرنے کا مطالبہ
یہ دستاویز فلسطینی شہریوں کوہلاک کرنے کے لائسنس کے سوا کچھ نہیں ہیں، روس


اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مشرق وسطیٰ سے متعلق امریکی مسودہ قرارداد کی حمایت نہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دستاویز فلسطینی شہریوں کوہلاک کرنے کے لائسنس کے سوا کچھ نہیں ہیں ۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اپنی تقریر میں واسیلی نیبنزیا نے کہا کہ امریکا کی طرف سے تجویز کردہ غزہ پر سلامتی کونسل کی قرارداد کے متبادل مسودے میں جنگ بندی کا مطالبہ نہیں ہے اور اس کا مقصد انکلیو میں اسرائیلی کارروائی پر اقوام متحدہ کی امدادی کارروائیوں کو بڑھانا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم کونسل کے اراکین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس امریکی قرارداد کی حمایت نہ کریں۔ فوری جنگ بندی اور اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی انسانی قانون کی تعمیل غزہ میں بڑے پیمانے پر غذائی قلت کو روکنے کے لیےانتہائی ضروری ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو غزہ کی پٹی تک انسانی ہمدردی کی رسائی میں رکاوٹیں ڈالنے والے ممالک کے خلاف پابندیاں عائد کرنے پر غور کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امداد کی ترسیل کے ساتھ ساتھ شدید بیمار لوگوں کے انخلاء کو یقینی بنایا جائےجنہیں علاج نہ ہونے کی صورت میں غزہ میں موت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ واضح رہے 20 فروری کو امریکا نے ایک بار پھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے ایک مسودہ قرارداد کی منظوری کو روک دیا۔ روس اور چین سمیت سلامتی کونسل کے 15 ارکان میں سے تیرہ نے الجزائر کی طرف سے پیش کی گئی دستاویز کے حق میں ووٹ دیا۔ برطانیہ نے اس قرارداد کو مسترد کر دیا اور امریکہ نے اس قرارداد کو ویٹو کر دیا۔

مشہور آٹو کمپنی یاماہا نے پاکستان میں موٹر سائیکل کی پیداوار بندکرنے کا اعلان کر دیا
- 11 گھنٹے قبل
کراچی میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب
- 6 گھنٹے قبل

با لی وڈ اسٹار ایشوریا رائے نے اے آئی کمپنیوں کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا
- 9 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: افتتاحی میچ میں افغانستان کا ہانگ کانگ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ
- 11 گھنٹے قبل

دوحہ میں اسرائیلی حملہ: حماس کی اعلیٰ قیادت محفوظ، خلیل الحیہ کا بیٹا شہید
- 7 گھنٹے قبل

قطر پر اسرائیلی حملے خطرناک اشتعال انگیزی،علاقائی سالمیت اور عالمی قوانین کی خلاف ا ورزی ہے، وزیراعظم
- 9 گھنٹے قبل

9 مئی واقعات: شاہ محمود قریشی ایک اور مقدمے میں بری، یاسمین راشد و دیگر کو 10،10 سال قید
- 11 گھنٹے قبل

قطر میں اسرائیلی حملہ: حماس قیادت کی شہادت پر دوحہ کا شدید ردعمل
- 11 گھنٹے قبل

دوحہ حملہ: امریکی اطلاع کے دعوے پر قطر کی تردید
- 6 گھنٹے قبل

اسرائیلی حملے پر عالمی سطح پر شدید مذمت، قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار ، عالمی برادری
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف سے قازقستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون اور تجارت بڑھانے پر اتفاق
- 10 گھنٹے قبل

ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں کمی، صارفین کو 24 ارب روپے کا ریلیف
- 10 گھنٹے قبل