Advertisement

اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے درمیان تصادم، ایک شخص جاں بحق

امداد علی کو طبی امداد کے لیے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Feb 29th 2024, 3:43 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے درمیان تصادم، ایک شخص جاں بحق

راولپنڈی: اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قیدیوں کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں ایک قیدی جاں بحق ہوگیا۔

جمعرات کو اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں قیدیوں کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں ایک قیدی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق جھگڑے کے دوران ہلاک ہونے والے قیدی کی شناخت اعجاز ربانی کے نام سے ہوئی جب کہ ایک اور قیدی زخمی بھی ہوا جس کی شناخت امداد علی کے نام سے ہوئی۔

حکام نے بتایا کہ امداد علی کو طبی امداد کے لیے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Advertisement