7ویں پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مشق 2024 اختتام پذیر
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی
پاکستان کی ساتویں پاک آرمی ٹیم سپرٹ مشق 2024 کھاریاں گیریژن میں ایک شاندار اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ 60 گھنٹے طویل مشق کا مقصد تجربات کے اشتراک کے ذریعے جنگی مہارتوں کو بڑھانا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں پاک فوج کی سات ٹیموں اور دوست ممالک بشمول بحرین، اردن، قازقستان، سعودی عرب، مالدیپ، مراکش، قطر، امریکہ، ازبکستان، سری لنکا، تھائی لینڈ اور ترکی کی پندرہ ٹیموں نے حصہ لیا۔ آذربائیجان، چین، جرمنی، انڈونیشیا، مملکت سعودی عرب اور میانمار نے بطور مبصرین مشق کا مشاہدہ کیا۔
تیم سپرٹ مشق پنجاب کے نیم پہاڑی علاقے میں 25 سے 27 فروری 2024 تک کی گئی۔ گزشتہ برسوں کے دوران، مشق نے دوست ممالک کے لیے ایک انتہائی مسابقتی پیشہ ورانہ فوجی سرگرمی کے طور پر بہت اہمیت حاصل کی ہے۔
پاکستان نے آئی ایم ایف کے طے کردہ اہم ٹیکس اہداف حاصل کرلیے
- 2 hours ago
کراچی : ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں منانے کا اعلان
- 2 hours ago
سری لنکن آلراؤنڈر چریتھ اسلنکا پی ایس ایل 10 کے لیے تیار
- 5 hours ago
پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک توڑنے کی سازش کی، رہنما ن لیگ اختیار ولی
- 2 hours ago
پی ٹی آئی کے مطالبات پر نواز شریف کو اعتماد میں لیا جائے گا ، رانا ثنا اللہ
- 2 hours ago
فافن کی الیکشن 2024سے متعلق ایک اور رپورٹ جاری
- 4 hours ago